Pages

Saturday 7 January 2017

میں اہلحدیث(غیر مقلد، وہابی) کیوں نہیں بنا

میں اہلحدیث(غیر مقلد، وہابی) کیوں نہیں بنا
📝مجھے یہ کہہ کر اہلحدیث (غیر مقلد، وہابی) بننے کی دعوت دی گئی کہ اہلحدیث مذہب میں امتیوں کے قول و رائے کی بجائے دین کا ہر مسئلہ خالص قرآن وحدیث سے بتایا جاتا ہے۔چنانچہ میں نے اس دعوے کی حقیقت جاننے کے لئے مندرجہ ذیل سوالات پروفیسر حافظ محمد سعید، پروفیسر عبد الرحمن مکی، (پہاولپوری) کے علاوہ مختلف اہل حدیث علماءسے کئے لیکن خالص قرآن وحدیث کے بدلے خالص گالیوں سے اور نازیبا کلمات سے جواب دیا گیا ۔ لہٰذا میں اہلحدیثوں کے اس جھوٹے دعوے پر مطلع ہونے کے بعد نہ صرف یہ کہ اہلحدیث مذہب میں داخل نہ ہوا بلکہ میں ان کی گمراہی سے بچنے پر اﷲ تعالیٰ کا شکر ادا کیا ، وہ سوالات یہ ہیں!
📝(۱) لا الہ الا اﷲ محمد رسول اﷲ: ےہ کلمہ صحیح ہے یا غلط؟ اگر صحیح ہے تو اسی ترتیب کے ساتھ دونوں جزیں اکٹھی انہی لفظوں کے ساتھ قرآن مجیدیا صحاح ستہ میں دکھادیں اور وہ حدیث پوری سنداورعربی الفاظ کے ساتھ تحریر کردیں اور اگر غلط ہے تو اس کا اعلان فرما دیں اور لکھ کر دیدیں۔
📝(۳) حدیث کی تعریف یہ کی جاتی ہے نبی پاک صلی اﷲ علیہ وسلم کا قول ،فعل اور تقریر یعنی دوسرے آدمی کے کام کرنے پر آپ صلی اﷲ علیہ وسلم کا سکوت کرنا یہ تعریف قرآن میں ہے یا حدیث میں، اگر قرآن میں ہے تو وہ آیت پڑھ دیں اور حدیث میں ہے تو وہ حدیث سنا دیں بلکہ آیت وحدیث تحریر کر دیں۔
📝(۵) کیا کسی حدیث میں صراحت ہے کہ رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم اہلحدیث تھے یا محمدی تھے ؟ کیا رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم نے جماعت صحابہ کرام ؓ ”جماعت اہلحدیث“ یا”محمدی جماعت “ رکھا ہے؟ کیا رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم نے اپنے تیئس سالہ زمانہ نبوت میں صرف ایک مرتبہ اپنے لئے یا ایک لاکھ چوبیس ہزار یا کم وپیش صحابہ کرام ؓ میں سے ایک صحابی کےلئے اہلحدیث یا محمدی کا لفظ استعمال فرمایا ہے ؟ کیا کسی صحابی نے کسی تابعی نے کسی تبع تابعی نے کسی محدث نے کسی فقیہ نے کسی مفسر نے فرنگی دور سے پہلے اپنا لقب محمدی رکھا ہے؟ اور اس نام پرجماعت بنائی ہے؟ باحوالے تحریر فرما ویں۔
📝(۶) رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کا روضہ پاک بدعت ہے یانہیں؟ اگر بدعت نہیں تووہ آیت یا صحیح صریح حدیث پیش فرما ئیں۔ جس میں روضہ اقدس بنانے کا حکم ہے اور اگر بدعت ہے تو اس کا گرانا واجب ہے یا نہیں؟اورجو حکومت اس بدعت کی حفاظت کرے ہو بدعتی ہے یا نہیں؟ اس کے خلاف جہاد فرض ہے یا نہیں؟ نیزاگر مکہ ومدینہ پر اہلحدیثوں کا قبضہ ہوجائے تو وہ روضہ رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کی حفاظت کریں گے یا گرائیں گے؟
📝(۷) مسجد کے محراب اور مینار بنا نے کا حدیث میں حکم ہے یا نہیں؟ اگر حکم ہے تو حدیث تحریر فرمادیں اور اگریہ حکم نہیں ہے تو بیت اﷲ اور مسجد نبوی کے مینار بدعت ہیں یا نہیں؟ انکو بنانے اور ان کی حفاظت کرنے والی حکومت بدعتی ہے یا نہیں؟ اور ایسی بدعت والی مسجد نماز کا کیا حکم ہے؟ اگر اہلحدیث مکہ ومدینہ پرقابض ہو جائیں تو وہ بیت اﷲ اورمسجد نبوی کے مینار باقی رکھیں گے یا گرادیں گے؟
📝(۸) مکہ ومدینہ میں نماز جنازہ جو حنفیوں کی طرح پڑھایا جاتا ہے۔ جبکہ غیرمقلدین کا طریقہ اس کے خلاف ہے ؟ان میں سے کونسا طریقہ صحیح ہے کو نسا غلط ہے؟آئمہ حرمین جو حنفیوں کی طرح نماز جنازہ پڑھا رہے ہیں وہ قرآن وحدیث سے منحرف ہوئے ہیں یا نہیں؟ ان کے متعلق کیا فتویٰ ہے؟اور جن لوگوں کو مکہ یامدینہ میں موت نصیب ہوتی ہے اور ان کی نماز جنازہ حنفی طریقہ کے مطابق آئمہ حرمین پڑھاتے ہیں ۔ وہ لوگ نماز جنازہ کے بغیر دفن ہوئے ہیں یا نہیں؟اگر وہ نمازجنازہ کے ساتھ دفن ہوئے ہیں تو ہندو پاک میں غیر مقلدین بغیر نماز جنازہ کے دفن ہونے کا فتویٰ کیوں لگاتے ہیں؟
📝(۱۲) انگریز کے دورسے پہلے پورے عالم اسلام میں کوئی ایک مسجد بتائیں جس کا نام جامع مسجد اہلحدیث یا محمدی مسجد ہو؟
📝(۱۴) مقتدی تکبیر تحریمہ آہستہ کہتا ہے۔ اسی طرح اکیلا نمازی بھی تکبیر تحریمہ آہستہ کہتا ہے اس پر صحیح صریح مرفوع حدیث پیش فرمائیں۔
📝(۱۵) اگر ثنا ءکی جگہ فاتحہ پڑھ لے تواس شخص کےلئے کیاحکم ہے؟ اس پر سجدہ سہو واجب ہے یا نہیں؟ صحیح صریح مرفوع حدیث سے جواب دیں✏ 📝(۱۶) غیر مقلدین اپنے دعوے کے مطابق کسی حدیث کو بھی نہ صحیح کہہ سکتے ہیں نہ ضعیف کیونکہ اﷲ و رسول نے کسی حدیث کو نہ صحیح کہا ہے نہ ضعیف بلکہ امتیوں نے اپنی رائے سے کسی حدیث کو صحیح اور کسی کو ضعیف کہا ہے۔غیر مقلدین امتیوں کی تقلید کر کے صحیح حدیث کو قبول کرتے ہیں اور ضعیف حدیث کو رد کرتے ہیں حالانکہ غیرمقلدین کے نزدیک تقلیدشرک ہے ۔ نیزامتیوں کی رائے غلط ہو سکتی ہے ممکن ہے انہوں نے جس حدیث کو صحیح کہا ہے وہ ضعیف ہو اور جس کو ضعیف کہا ہے وہ صحیح ہو کیونکہ معصوم صرف نبی پاک صلی اﷲ علیہ وسلم کی ذات ہے! کیا نبی پاک صلی اﷲعلیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ فقہاء کی تقلید شرک ہے اور محدثین کی تقلید شرک نہیں؟فقہا ءسے غلطی ہوسکتی ہے اور محدثین معصوم ہیں؟🌹🌹🌹

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔