Pages

Sunday 15 January 2017

تقلید سے متعلق غیر مقلدین وھابی حضرات سے کچھ سوال حصّہ پنجم

تقلید سے متعلق غیر مقلدین وھابی حضرات سے کچھ سوال حصّہ پنجم
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
حضرات علماء اھلحدیث ! ذیل میں دئیے گئے سوالات کا جواب بھی قرآن و حدیث صحیح صریح غیر معارض سے عنایت فرمائیں ، کیونکہ فرقہ جماعت اہل حدیث کا دعوٰی ہے کہ ہر ہر مسئلہ صراحۃ کے ساتھ قرآن و حدیث میں موجود ہے ۔ اگر جواب قرآن و حدیث کے علاوہ ہوگا تو قبول نہیں کیا جائے گا۔
سوال نمبر187
کیا قرآن و حدیث میں گناہ کی دوقسمیں گناہ کبیرہ ، گناہ صغیرہ بیان کی گئی ہیں ؟ یا نہیں؟
سوال نمبر188
گناہ کبیرہ اور گناہ صغیرہ کی تعریف جامع مانع قرآن پاک کی آیت یا حدیث صحیح سے پیش کریں، کسی بھی امتی کا کوئی قول بلکل پیش نہ کریں۔
سوال نمبر189
گناہ کبیرہ کی دنیوی سزا کی ایک ہی قسم (یعنی حد) ہے یا دوقسمیں (حد اور تعزیر) ہیں؟ جواب بشرائط بالا سے دیں۔ یعنی قرآن و حدیث۔
سوال نمبر190
حد اور تعزیر کی تعریف جامع مانع قرآن و حدیث سے بیان فرماویں، کسی بھی امتی کا غیر معصوم قول پیش نہ فرمائیں۔
سوال نمبر191
کیا شبہات سے حدود ساقط ہوجاتی ہیں ؟ جواب شرائط بالا سے ہی پیش کریں۔
سوال نمبر192
شبہ کی کتنی قسمیں ہیں ؟ اور ہر ہر قسم کی جامع مانع تعریف قرآن و حدیث سے ہی بنان کیجئے۔
سوال نمبر193
ترمزی جلد1 ، ابن ماجہ میں یہ حدیث ہے " من اٰتی بھیمۃ فلا حد علیہ" یعنی جس شخص نے کسی جانور (گائے،بھینس،بکری،بھیڑ،ہرنی،گدھی وغیرہ ) سے بدفعلی کی یا (بیل،بھینسے،بکرے،چھترے،گدھے وغیرہ) سے بدفعلی کروالی اس پر کوئی حد نہیں، کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ ،امام ترمزی،امام ابن ماجہ، اور جتنے محدثین اس پر خاموش ہیں ان کے نزدیک یہ کام حلال اور جائز ہے؟
سوال نمبر194
بیوی نے فرض روزہ رکھا ہوا تھا ، خاوند نے اس سے صحبت کرلی،یہ صحبت حرام ہے یا حلال؟ دونوں کو سنگسار کیا جائے گا یا نہیں ؟ یا کوئی حد ہے بھی؟
سوال نمبر195
بیوی حیض سے تھی، اس سے صحبت حلال ہے یا حرام؟اور صحبت کرنے پر دونوں کو کیا حد لگے گی؟ حد ہے بھی کہ نہیں؟
سوال نمبر196
بیوی نفاس میں تھی اس سے صحبت حلال ہے یا حرام؟ اگر کسی نے اسی حال میں صحبت کرلی تو ان پر حد ہے یا نہیں؟
سوال نمبر197
بیوی فرض حج کر رہی تھی تو حالت احرام میں خاوند سے صحبت کرلی ، دونوں پر رجم یا جلد میں سے کون سی حد جاری ہوگی؟۔۔۔۔
سوال نمبر198
ایک آدمی نے فقہ محمدیہ میں پڑھا کہ منی کھانا جائز ہے، اس نے منی کھالی، اس پر کتنے کوڑے حد جاری کی جائے گی؟۔۔۔
سوال نمبر199
ایک شخص نے سود کا پیسہ کھایا جو یقینا قطعی حرام ہے اس پر کتنے کوڑے حد ہے ؟
سوال نمبر200
ایک شخص نے بلا اضطرار خنزیر کا گوشت کھالیا ، قرآن و حدیث میں اس پر کتنے کوڑے حد ہے؟
سوال نمبر201
ایک آدمی نے خون پی لیا۔
سوال نمبر202
دوسرا پیشاب پی لیتا ہے۔
سوال نمبر203
تیسرا پاخانہ کھالیتا ہے، ان سب پر قرآن و حدیث میں کیا حد ہے ؟
سوال نمبر204
زنا موجب حد اور زنا موجب تعزیر کی جامع مانع تعریف قرآن و حدیث میں سے بیان کیجئے۔
سوال نمبر205
نواب صاحب عرف الجادی ص109 پر لکھتے ہیں کہ ایک شخص نے زنا کیا اور اسی نطفہ سے لڑکی پیدہ ہوئی، وہ لڑکی جوان ہوگئی تو زانی باپ کا نکاح اس اپنے نطفہ کی بیٹی سے جائز ہے، اس مسئلہ کا ثبوت کسی صحیح صریح غیر معارض حدیث سے پیش کیجئے۔
سوال نمبر206
نواب صاحب مزید فرماتے ہیں کہ اپنی عورت یا لونڈی کی دبرزنی کرنے والے پر انکار بھی جائز نہیں،"ہدیۃ المھدی ج1"
سوال نمبر207
نواب صاحب فرماتے ہیں کہ متعہ پر انکار بھی جائز نہیں یعنی کوئی غیر مقلدن متعہ کراتی پھرے تو حد یا تعزیر تو کجا اس پر انکار تک جائز نہیں۔
سوال نمبر208
کسی عورت نے ولی کی اجازت کے بغیر نکاح کیا، حدیث میں اس نکاح کو باطل کہا گیا ہے (ترمزی و ابن ماجہ) اس کے بعد صحبت کی تو ان دونوں پر کون سی حد واجب ہے؟ رجم یا سو کوڑے؟ جواب صحیح صریح غیر معارض حدیث سے دیجئے۔
سوال نمبر209
احناف کی فقہ کی کتاب فتح القدیر ج5ص42 اور حدیث کی کتاب طحاوی ج2 ص96 پر ہے کہ اگر کوئی شخص ماں ،بہن وغیرہ محرمات سے نکاح حلال سمجھے تو وہ مرتد اور واجب القتل ہے ، پھر غیر مقلد علماء کیوں بہتان باندھتے ہیں کہ فقہ حنفی میں ماں سے نکاح جائز لکھا ہے ؟
سوال نمبر210
کیا قرآن و حدیث میں مندرجہ بالا مسئلہ صراحۃ ہے ؟ اگر ہے تو وہ آیت یا حدیث لکھیں اور اپنا مسلک بحوالہ لکھیں۔
سوال نمبر211
حدیث "من وقع علٰی ذات محرم فاقتلوہ " صحیح ہے یا ضعیف؟ اس کی سند کے راوی عبادہ بن منصور، اسماعین بن ابی حبیبہ اور داؤد بن الحصین عن عکرمہ کے بارے میں توثیق ثابت فرمائیں۔۔۔
سوال نمبر212
اس حدیث میں ذات محرم سے نکاح کا ذکر ہے یا بلا نکاح وطی کا ؟ اور یہ قتل حد ہے یا تعزیر؟ یہ صراحت حدیث سے دکھائیں۔
سوال نمبر213
جس حدیث میں باپ کی زوجہ سے نکاح کرنے والے کے قتل اور اس کا مال لوٹنے کا زکر ہے، یہ حد ارتداد کی ہے یا صرف نکاح کی ؟
سوال نمبر214
کیا اس نے نکاح کے بعد صحبت کی تھی یا نہیں؟ یہ جواب صحیح حدیث صریح و غیر معارض سے پیش کریں۔
سوال نمبر215
اگر کوئی شخص اہنی محرمہ سے نکاح کرکے صحبت کرے تو اس کے بارے میں حد کے واجب ہونے کی کوئی صحیح غیر معارض حدیث ہوتو لائیے؟
سوال نمبر216
اگر اس کو تعزیرا قتل کردیا جائے ،جیسا کہ درمختار میں ہے تو یہ تعزیر کس حدیث صحیح صریح غیر معارض کے خلاف ہے ؟
سوال نمبر217
جب کہ غیر مقلدین کی کتاب عرف الجادی کے موافق زنا کے نطفہ سے پیدہ شدہ (لڑکی) سے جوکہ زانی کی ہی بیٹی ہے سے نکاح کرکے ساری عمر صحبت کرے تو حلال ہے۔ نہ حد نہ تعزیر اور احناف کے نزدیک ایک قول میں حد اور ایک قول میں تعزیر ہے جو کہ قتل تک ہے۔ تو آپ کس منہ سے احناف پر اعتراض کرتے ہیں؟
سوال نمبر218
جب آپ کی کتاب نزل الابرار ج1 ص2ص3 پر ہے کہ متعہ کا جواز قرآن کی قطعی آیت سے ثابت ہے اور ہدیۃ المھدی ج1ص118 پر ہے کہ متعہ کرنے کرانے پر انکار بھی جائز نہیں چہ جائکہ حد یا تعزیر ہو۔ اور احناف کے نزدیک اجرت دے کر زنا کرنا گناہ کبیرہ ہے جس کی سزا ایک قول میں حد ہے "والحق وجوب الحد کالمشاجرۃ للخدمۃ" درمختار ج3ص157 اور اک قول میں تعزیر ہے۔ پھر آپ احناف پر کیوں اعتراض کرتے ہیں، کیا آپ کو خطرہ ہے کہ آپ کی عورتیں حد یا تعزیر کے خوف سے متعہ کرانا چھوڑ دیں اور کاروبار میں کمی آئے؟
سوال نمبر219
عرف الجادی ص207 پر لکھا ہے کہ اگر نظر بازی کا خوف ہو تو مرد کو ہاتھ سے اور عورت کو پتھر وغیرہ سے منی نکالنا واجب ہے،یہ مسئلہ کس حدیث صحیح صریح سے ثابت ہے؟
سوال نمبر220
عرف الجادی ص207 پر ہے کہ بعض صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین بھی مشت زنی کیا کرتے تھے ان صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کے اسماء گرامی حدیث صحیح صریح غیر معارض سے پیش کریں۔
سوال نمبر221
عرف الجادی ص208 پر ہے کہ جو مرد یا عورت اپنے ہاتھ سے منی خارج کرے نہ ان پر حد ہے نہ تعزیر بلکہ ایسے باعصمت مسلمان کو ایزا پہنچانا حرام ہے، اس کا ثبوت کسی آیت یا حدیث سے پیش کردیجئے۔
سوال نمبر222
عرف الجادی ص52 پر ہے کہ ماں بیٹی بہن کے صرف دبر کے دوسوراخ چھوٹ کر باقی جسم دیکھنا بھی جائز ہے اور ہاتھ پھیرنا بھی جائز ہے، اس مسئلہ کا ثبوت کسی آیت قرآنی یا حدیث صحیح سے پیش فرمائیں۔
سوال نمبر223
جب آپ غیر مقلدین کے مزھب میں دبر زنی جائز، متعہ جائز، اس پر اعتراض نہ کرنا، مگر احناف کے نزدیک ایک حلالہ کی شرط مکروہ تحریمی ہو، پھر بھی ان پر اعتراض کیوں؟
سوال نمبر224
ایک شخص نزرلغیر اللہ کا کھانا کھالیتا ہے، اس شخص پر قرآن و حدیث میں کتنے کوڑے حد مقرر ہے ؟
مندرجہ بالا اڑتیس سوالات جو پیش کئے ہیں ان سوالات کے جوابات آپ اپنے دعوٰی کے موافق صرف قرآن پاک کی صریح آیت یا احادیث صحیحہ صریحہ غیر معارضہ سے پیش فرمائیں اور یہ بات اچھی طرح زہن نشین کرلیں کہ آپ غیرمقلدین کی کتابوں میں سے جو مسائل لکھے ہیں اگر آپ کے نزدیک وہ غلط ہیں تو ان کو غلط ثابت کرنے کے لئے احادیث صحیحہ صریحہ پیش کریں، ورنہ یہ حقیقت واضح ہوچکی ہے کہ غیر مقلدین کی سب کتابیں قرآن و حدیث کے خلاف ہیں اور یہ مسائل کے صحیح ہونے یا غلط ہونے پر قرآن و حدیث بلکل پیش نہیں کرسکتے۔

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔