Pages

Thursday, 22 September 2016

ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک خاندان کا مختصر تذکرہ سوال و جواب

ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک خاندان کا مختصر تذکرہ سوال و جواب
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
سوال:حضرت محمد ﷺ    کا سلسلہ نسب کن پیغمبر سے جاکر ملتا ہے؟
جواب:حضرت ابراہیم علیہ السّلام
سوال:حضرت محمد ﷺ    کا سلسلہ نسب حضرت ابراہیمؑ کے کس بیٹے کے توسط سے ملتا ہے؟
جواب:حضرت اسماعیلؑ
سوال:حضرت اسماعیل کے کتنے فرزند تھے؟
جواب:۱۲
سوال:حضرت اسماعیل کےبیٹوں میں کون حجاز میں آباد ہوا،جن کا سلسلہ نسب حضرت محمد ﷺ   سے ملتا ہے؟
جواب:قیدار
سوال:آنحضرتﷺ   کے آبا و اجداد میں ایک شخصیت کو ان کی بہادری کی وجہ سے‘‘قریش’’ کا لقب ملا اور قبیلہ بنو قریش کی بنیاد پڑی ان بزرگ ہستی کا نام بتایے؟
جواب:فہر
سوال:آنحضرت ﷺ   کے پردادا  ہاشم کا اصل نام کیا تھا؟
جواب:عمرو
سوال:آپ ﷺ   کی پردادی کا نام کیا ہے ؟
جواب:سلمیٰ
سوال:حضوراکرم ﷺ کے دادا کا کیا نام تھا؟
جواب:عبدالمطلب
سوال:آپ ﷺ کے دادا کا اصلی نام کیا تھا؟
جواب:عامر
سوال:آپ کے دادا کس لقب سے مشہور تھے؟
جواب: شیبہ
سوال:آپ ﷺ کے دادا کے زمانے میں کون سا مشہور واقعہ ظہور پذیر ہوا جس کا ذکر قرآن پاک میں آیا ہے؟
جواب:واقعۂ فیل
سوال:آپ ﷺ کے دادا کے زمانے میں کس ملک کے بادشاہ نے کعبہ کو ڈھانے کا ارادہ کیا تھا؟
جواب:یمن کا بادشاہ ابرہہ
سوال:حضور اکرم ﷺ کے والد محترم  کا نام کیا تھا؟
جواب:حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ
سوال:آنحضرت ﷺ کی ولادتِ سعید والد محترم کی وفات کے کتنے عرصہ بعد ہوئی؟
جواب:چھ ماہ بعد
سوال:حضرت عبداللہ نے کتنے برس کی عمر میں وفات پائی؟
جواب:پچیس/۲۵سال
سوال:آنحضرتﷺ کی دادای کا کیا نام تھا؟
جواب: فاطمہ بنت عمر
سوال: آنحضرت ﷺ   کے دادا عبدالمطلب کی کنیت کیا تھی؟
جواب:ابوالحارث
سوال: آنحضرتﷺ کے نانا کا کیا نام تھا؟
جواب:وہب بن عبدالمناف
سوال:آنحضرتﷺ کے والد حضرت عبداللہ کا انتقال کہاں پر ہوا؟
جواب:مدینہ
سوال: کس قبیلہ نے چاہ زم زم بند کرادیا تھا ؟
جواب:قبیلہ بنو جرہم
سوال:کس قبیلہ کے سردار نےزم زم کو دوبارہ تلاش کرواکر کے صاف کروادیا؟
جواب:قبیلہ قریش کے سردار عبدالمطلب نے
سوال:آنحضرت ﷺ   کے والد اور آپ ﷺ کی والدہ کا نسب کس پر جاکر ملتا ہے؟
جواب: کلاب پر
سوال:آنحضرت ﷺ کے ایک جد امجد اپنے بلند مرتبہ اور بزرگی کی وجہ سے عمرالعلاء کے لقب سے مشہور ہوئے نام بتایے؟
جواب: ہاشم
سوال:آنحضرت ﷺ کی نانی کا اسم گرامی کیا تھا؟
جواب:برہ  بنت عبدالعزٰی
سوال:آپﷺ کے دادا حضرت عبدالمطلب کو کہاں دفن کیا گیا؟
جواب:حجون کے مقام پر(مکہ معظمہ میں)
سوال:حضرت عبداللہ شام کے سفر سے مدینہ میں ایک کاروبار کی وجہ سےٹھہرے اور بیمار ہوکر وفات پاگئے وہ کس کاروبار کے سلسلہ میں مدینہ میں ٹھہرے تھے؟
جواب:کھجوروں کے کاروبار کے سلسلہ میں ۔
سوال : آپ ﷺ کی والدہ ماجدہ کا نام کیا تھا ؟
جواب : سیدہ آمنہ رضی اللہ تعالیٰ عنھا
سوال:آپﷺ کی والدہ کا تعلق کس خاندان سے تھا؟
جواب:بنو زہرہ
سوال:آنحضرت ﷺ کا تعلق قریش کے کس سلسلہ سے تھا؟
جواب:بنو ہاشم
سوال:آنحضرتﷺ کے کتنے چچا مسلمان ہوئے؟
جواب: دو،حضرت حمزہؓ،حضرت عباسؓ
سوال:آنحضرتﷺ کے اس چچا کا نام بتایے جو اسلام لائے اور آنحضرت ﷺ کے بعد وفات پائی ؟
جواب:حضرت عباس رضی اللہ عنہ
سوال:آپﷺکے چچا حضرت عباسؓ کی کنیت کیا تھی؟
جواب :ابوالفضل
سوال:آپﷺکے چچا حضرت ابوطالب نے کتنی عمر میں وفات پائی؟
جواب:اسّی سال
سوال:آنحضرتﷺ کی اس پھوپی کا نام بتایے جو آنحضرتﷺ کی زوجہ حضرت خدیجہؓ کی بھابی تھیں؟
جواب:حضرت صفیہؓ
سوال:آنحضرتﷺ کی اس پھوپی کا نام بتایے جنہوں نے غزوۂ خندق میں ایک یہودی کو قتل کیا تھا؟
جواب:حضرت صفیہؓ
سوال:آنحضرتﷺ کی والدہ کہاں پیدا ہوئیں؟
جواب:مکہ مکرمہ میں
سوال:آپﷺ کی والدہ حضرت آمنہ کا انتقال کہاں ہوا  اور کہاں دفن ہوئیں؟
جواب:ابواء
سوال:آپﷺکے والدحضرت عبداللہ کا انتقال شادی کے کتنے ماہ بعد ہوا؟
جواب : تین ماہ بعد ۔ ( دعاؤں کا طالب ڈاکٹر فیض احمد چشتی )

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔