Pages

Monday, 19 September 2016

نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلم کے موئے مبارک کی برکت سے چھوٹا بھائی مالا مال ہوگیا

امیر دیوبندی تبلیغی جماعت شیخ الحدیث مکتبہ فکر دیوبند اپنی مشہور زمانہ کتاب فضائل میں فضائل درود کے صفحہ نمبر 99 پر لکھتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلم کے موئے مبارک کی برکت سے چھوٹا بھائی مالا مال ہوگیا اور مبارک بالوں کی بجائے دنیاوی مال کو ترجیح دے کر بے ادبی کرنے والا کنگال ہوگیا ان موئے مبارک تعظیم و برکت سے چھوٹے بھائی کی قبر بھی حاجت مندوں کےلیئے وسیلہ بن گئی یہ حکم خواب میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلم نے خود فرمایا ۔
ہمارے سوال : سوال نمبر 1 اس سے ثابت ہوا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلم اپنے امتیوں کے احوال سے واقف ہیں کیا یہ واقعہ لکھ کر تبلیغی جماعت کے امیر نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلم کا بعد از وفات بھی علم غیب مان کر شرک کیا ہے کہ نہیں ؟
سوال نمبر 2 اس بات سے یہ بھی ثابت ھوا کہ صالحین کی قبور حاجت مندوں کی حاجات کے پورا ہونے کےلیئے وسیلہ ہیں بقول امیر تبلیغی جماعت یہ بات خود نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلم نے ایک صالح کو ارشاد فرمائی یہ لکھ کر امیر تبلیغی جماعت قبر پرست اور مشرک ہوئے کہ نہیں ؟
برائے کرم آئیں بائیں شائیں نہ کریں کتاب آپ کے سامنے ھے اس پر از روئے شریعت کیا حکم لگے گا اس کا جواب دیجیئے ۔
نوٹ : ایسے سب حوالہ جات پیش کرنے کا ہمارا مقصد انتشار پھیلانا ھرگز نہیں بلکہ کوشش یہ ھے کہ لوگ دوغلہ پن چھوڑ دیں جو اعمال خود کرتے ھیں ، لکھتے ہیں انہیں کو اگر اہلسنت کریں تو شرک و قبر پرستی کے فتوے لگا کر امت مسلمہ میں انتشار و افتراق کیوں پھیلایا جاتا ھے خدا را امت مسلمہ پر رحم کرو یہ منافقانہ روش چھوڑ دو ۔

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔