Pages

Saturday 28 August 2021

حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی زوجہ میسون بنت بحدل پر ایک اعتراض کا جواب

حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی زوجہ میسون بنت بحدل پر ایک اعتراض کا جواب


سوال: کیا حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی زوجہ میسون بنت بحدل کلبی نصرانی تھیں؟ 


♥️الجواب بعون الملك الوھاب اللھم ھدایة الحق والصواب♥️


حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی زوجہ میسون بنت بحدل کلبی نہ صرف مسلمان بلکہ تابعیت کے مرتبہ پر فائز تھیں جس پر کثیر شواہد و دلائل موجود ہیں  جبکہ ان کے نصرانی ہونے پر کوئی معتبر دلیل موجود نہیں۔

ملاحظہ فرمائیں کہ علماء و ائمہ رحمھم اللہ میسون بنت بحدل کے بارے میں کیا فرماتے ہیں:

1: ميسون ابنة بحدل الكلبية..... قال الصاغاني: *وهي من التابعيات۔*

(تاج العروس، ج 16، ص 528)


2. قال رضي الدين الحنفي (المتوفى 650ھ): 

*"ميسون ابنة بحدل.... أم يزيد بن معاوية : من التابعيات۔"*

(العباب الزاخر، ج 1، ص 200)

3. ميسون بنت بحدل.... *شاعرة إسلامية۔*

(معجم الشعراء العرب، ج 1)

یہ تینوں اقوال صراحۃ اس بات پر دلالت کرتے ہیں کہ میسون بنت بحدل نہ صرف مسلمان بلکہ تابعیت کے شرف سے مشرف تھیں۔

4. تاريخ دمشق میں ان سے ایک روایت بھی مروی ہے۔ 

"عَنْ مَيْسُونَ بِنْتِ بَحْدَلٍ ، زَادَ عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ : امْرَأَةِ مُعَاوِيَةَ ، ثُمَّ قَالا : عَنْ مُعَاوِيَةَ : أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : "سَيَكُونُ قَوْمٌ يَنَالُهُمُ الإِخْصَاءُ ، فَاسْتَوْصُوا بِهِمْ خَيْرًا ۔"

(تاریخ دمشق لابن عساکر)

تفضیلی حضرات یہ بتانے کی زحمت گوارا کریں گے کہ کیا نصرانی سے روایت لی جا سکتی ہے؟؟

علمائے محدثین کا آپ کی روایات لینا اور انہیں قبول رکھنا بھی آپ کے ایمان پر دلالت کرتا ہے۔

5. تفسير البحر المحیط وغيرہ کتب میں بھی ایک روایت آپ کے متعلق مذکور ہے جس سے میسون بنت بحدل کے مسلمان ہونے کی تائید ملتی ہے۔

"ﻭﻋﻦ ﻣﻴﺴﻮﻥ ﺑﻨﺖ ﺑﺤﺪﻝ اﻟﻜﻼﺑﻴﺔ: ﺇﻥ ﻣﻌﺎﻭﻳﺔ ﺩﺧﻞ ﻋﻠﻴﻬﺎ ﻭﻣﻌﻪ ﺧﺼﻲ ﻓﺘﻘﻨﻌﺖ ﻣﻨﻪ، ﻓﻘﺎﻝ: ﻫﻮ ﺧﺼﻲ ﻓﻘﺎﻟﺖ: ﻳﺎ ﻣﻌﺎﻭﻳﺔ ﺃﺗﺮﻯ اﻟﻤﺜﻠﺔ ﺗﺤﻠﻞ ﻣﺎ ﺣﺮﻡ اﻟﻠﻪ۔"

یہ روایت اگرچہ مسلمان ہونے کی دلیل نہیں لیکن مسلمان ہونے کی تائید ضرور کرتی ہے اس طرح کہ خدا خوفی کی وجہ سے حلال و حرام کا امتیاز رکھنا اور پردہ کا اتنا اہتمام کرنا شریعت اسلامیہ ہی کا خاصہ ہے۔

پنجتن پاک کی نسبت سے سرِدست یہ پانچ حوالے آپ کے ذوق کی نظر کیے۔ امید واثق ہے کہ منصف مزاج کے لیے یہ کافی ہوں گے۔

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔