Pages

Monday, 23 August 2021

کیا اولیاء اللہ کے وسیلے سے مانگنا شرک ہے؟

کیا اولیاء اللہ کے وسیلے سے مانگنا شرک ہے؟
جواب:جو لوگ خالق کے جتنے قریب ہوتے ہیں وه اتنے ہى خالق کى صفات سے قریب ہوتے ہیں. 
اللہ نے انسان کو اپنا نائب بنایا اور ملائکہ کو مددگار
کیا اللہ کو مدد کى ضرورت ہے؟ نہیں نا
پهر بهى اس نے ملائکہ کو ذمہ داریاں سونپى
وه" کُن" کہتا تو سب ہوجاتا
مگر نہیں 
اس رب نے ہر کام اک سسٹم میٹکلى انداز سے کیا 
وه چاہتا  تو وحى کے سلسلے کو دل میں نزول لا سکتا تھا
مگر نہیں اس کام کے لیے جبرائیل علیہ سلام چنے گئے 
وه چاہتا تو خود روح کو جسم چھوڑنے کا حکم دیتا مگر نہیں اس کام کے لیے عزرائیل علیہ سلام چنے گئے 
وه حقیقی رزاق اگر چاہتا تو خود روزى سب کى پہنچا دیتا مگر نہیں میکائیل علیہ سلام کو سونپا
وه چاہتا تو روزِ محشر کے صور کو حکم دیتا وه صور خودبخود پھونکا جاتا
مگر نہیں اس کام کو اسرافیل علیہ سلام کے حوالے کیا گیا.
اللہ حقیقی بادشاہ تھا٬ ہے اور ہمیشہ رہے گا
اب بادشاہ کى مرضى وه حکم کرے یا کسى کو مقرر کرے کسى بهى کام کے لئے 
بادشاہ کى بادشاہت پر کوئی سوال نہیں اٹھا سکتا
اگر کوئی اللہ کے حکم سے انسانوں کا مددگار ہوتا ہے تو قطعا وه رب کى خدائی میں مداخلت نہیں کررہا۔
اولیاء اللہ رب کى خدائی میں مداخلت نہیں کر رہے ہوتے وه جو بهى کرتے ہیں اللہ کے حکم کے عین مطابق اپنی ڈیوٹی کرتے ہیں۔
انکى دعاؤں میں اثر ہوتا ہے جیسے ماں باپ اپنے لاڈلے بچے کى بات کا مان رکھتے ہیں اپنى بساط کے مطابق اپنے محدود اختیارات کے ہوتے ہوئے اپنى بہترین کوشش کرتے ہیں
ویسے ہى وه مالکِ حقیقی جو ستر ماؤں سے زیادہ پیار کرتا ہے اپنے پیاروں کا مان رکھتا ہے اسکے بساط میں اختیارات میں طاقت وقوت میں پهر زمین اور آسمان ہیں اسکا اراده ہى اسکا حکم ہے.

شاهِ جنات کا کام بهى جنات اور پریوں کى بجائے ایک ولی ”آصف بن برخیا“ نے کیا تھا

حضرت بابا فرید الدین گنج شکرؒ فرماتے تهے میں نے چالیس سال رب کا حکم مانا اب کچھ عرصے سے جو بنده فرید خدا سے طلب کرتا ہے وه اسکو پورا کر دیتا ہے

سو اولیا کرام سے اگر سوال ہو رہا ہے تو اسکا ہرگز مطلب نہیں کہ بشر رب کا منکر ہے یا شرک ہو رہا ہے اسکا مطلب ہے آپ رب کے نائب سے مانگ رہے ہو
اسکے لاڈلے سے مانگ رہے ہو.

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔