Pages

Friday 11 August 2017

اعتراض: فرقےکیوں ہیں؟

#اعتراض: فرقےکیوں ہیں؟ نبی کریمﷺ کےزمانہ میں توکوئی فرقہ نہیں تھا،نہ کوئی سنی تھا ناشیعہ ___ اہل سنت فرقہ کیوں نہیں؟ اہل سنت بھی توشیعہ وغیرہ کی طرح ایک فرقہ ہی ہے؟؟

#الجواب:-
سنت کا مطلب ہے " طریقہ" اسلامی اصطلاح میں سنت کا مطلب ہے "نبی پاک ﷺ کاطریقہ" اس طرح نبی پاک ﷺ کےطریقہ پہ چلنےوالوں کو "اہل سنت" کہتےہیں۔ اور  (ماسوائے رافضین) چونکہ ہر مسلک اس بات پہ متفق ہےکہ اہل سنت ہی وہ جماعت ہے جوناجی ہے، اسلیے اس جماعت والوں کو " اہل سنت وجماعت " کہاگیا__ فرقہ کامطلب ہے " فرق کرنا " اب سوال یہ پیدا ہوتاہےکہ کس سے فرق کیاجارہاہے ؟؟ ظاہر ہے اپنے " اصل " سے فرق کیاجارہاہے۔ اصل کیاہے؟ سنت( نبی ﷺ کاطریقہ) اب نبی پاک ﷺ کےطریقے کوترک کرکےچلنےوالے ہی فرق کرتےہیں اور یہی فرق کرنےوالےگروہ #فرقے کہلاتےہیں۔ اب عقل رکھنےوالے خود ہی فیصلہ کریں کہ اہل سنت #فرقہ کیسے؟؟؟ اسلیے ہم مختصراً کہہ دیتےہیں جو اہل سنت سےہٹ کر چلےوہی فرقہ ہے۔ اب اہل سنت ہی اگر اسلام کی ضِدّ ہے تو پھر اسلام کا مترداف کیا ؟؟
امید ہے یہاں تک ہماری بات پلے پڑ گئی ہوگی__
اب آتےہیں اس طرف کہ فرقے کیوں بنے؟؟
اس کا شاندار جواب حضرت زائدہ بن قدامہ رضی اللہ عنہ نےکیاہی خوبصورت دیاہے۔
" حضرت احمد بن یونس رضی اللہ عنہ فرماتےہیں کہ میں نے زبیر بن معاویہ رضی اللہ عنہ کودیکھا کہ وہ حضرت زائدہ بن قدامہ رضی اللہ عنہ کےپاس آئےاورانکےپاس ایک آدمی کا ذکر کیاجوحدیث بیان کرتاہے۔حضرت زائدہ بن قدامہ رضی اللہ عنہ نےپوچھا کیا وہ " اہل سنت" میں سےہے؟ حضرت زبیر رضی اللہ عنہ نےفرمایا میں نےاس میں کوئی بدعت نہیں دیکھی۔
حضرت زائدہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا ہائےخرابی کیا وہ اہل سنت سےہے؟
حضرت زبیر رضی اللہ عنہ نےفرمایا " پہلے کون خود کو اہل سنت کہا کرتاتھا؟ " (جیسا کہ آجکل بھی کافی لوگ یہ سوال کرتےہیں کہ نبی ﷺ کےزمانہ میں کون سنی کون شیعہ تھا؟)
حضرت زائدہ بن قدامہ رضی اللہ عنہ نےفرمایا۔
" پہلے کون ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کو برا کہاکرتاتھا؟؟"
( یعنی جب لوگوں نےخلفائےراشدین کو سب وشتم کرناشروع کیا تب ہی صحابہ کرام اور تابعین نے خود کواہل سنت کہنا شروع کیا)
[ الجامع الأخلاق الراوی ج 2ص 332]

امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ سےجب #اهل_السنة کی پہچان کےبارے میں پوچھا گیا توآپ نے فرمایا
" حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کودیگر صحابہ پہ افضلیت دی جائے، اورحضرت عثمان غنی اور علی المرتضی رضی اللہ عنہما سےمحبت  کی جائےاور موزوں پہ مسح کیا جائے۔
(شرح فقہ اکبرصفحہ 76)
یہی سوال امام مالک سے ہوا تو آپ نےبھی یہی جواب دیا کہ " حضرت ابوبکرصدیق  حضرت عمر اور علی المرتضی رضی اللہ عنہما سے محبت کرنا حضرت عثمان رضی اللہ عنہ پہ طنز ناکرنا اور موزوں پہ مسح کرنااہل سنت کی علامات ہیں۔
(مشکوۃ شرح مرقاۃ ، کتاب الطہارت باب المسح علی الخفین ج2 ص472)

#حاصل_کلام:-
آئمہ اربعہ (ابوحنیفہ، امام احمد،امام شافعی،امام مالک رحمۃ اللہ علیہا) امام بخاری ، ابن سیرین رضی اللہ عنہ، حضرت زائدہ بن قدامہ رضی اللہ عنہ، امام نووی رحمۃ اللہ علیہ وغیرہ سمیت تمام تابعین اور فتنوں کےدور میں موجود تمام صحابہ کرام سب اہل سنت سے تھے۔ جیسا کہ اوپر روایت بھی نقل کی اوراقوال بھی اب جو صرف #مسلمان ہیں جو ہرہرقدم پہ امام اعظم یا امام احمد کےمحتاج ہیں۔ جوخود کو سنی کہلوانےمیں بھی فرقہ واریت کی بو محسوس کرتے ہیں۔وہ روزمحشر کس صف میں کھڑےہونگے؟ ذرا سوچیئے😊

از
عائشہ بنت عمران
https://www.facebook.com/sunniaqaid12/

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔