Pages

Tuesday 29 November 2016

بر صغیر کی دو جلیل القدر شخصیات اور میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم

بر صغیر کی دو جلیل القدر شخصیات اور میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
برصغیر پاک و ہند کے جید محدثین نے بڑے اہتمام کے ساتھ میلاد کا انعقاد کیا اور اس پر فخر بھی کیا ۔ گیارہویں صدی کے مجدد حضرت محقق شاہ عبدالحق محدث دہلوی علیہ الرحمہ کی دعا :

اے اﷲ! میرا کوئی عمل ایسا نہیں جسے تیرے دربار میں پیش کرنے کے لائق سمجھوں، میرے تمام اعمال فساد نیت کا شکار ہیں، البتہ مجھ فقیر کا ایک عمل محض تیری ہی عنایت سے اس قابل ہے اور وہ یہ ہے کہ مجلس میلاد کے موقع پر کھڑے ہوکر سلام پڑھتا ہوں اور نہایت عاجزی اور انکساری، محبت و خلوص کے ساتھ تیرے حبیب پاکﷺ پر درود وسلام بھیجتا ہوں۔

اے اﷲ! وہ کون سا مقام ہے جہاں میلاد پاک سے بڑھ کر تیری طرف سے خیروبرکت کا نزول ہوتا ہے، اس لئے ارحم الرحمین! مجھے پکا یقین ہے کہ میرا یہ عمل کبھی رائیگاں نہیں جائے گا بلکہ یقیناًتیری بارگاہ میں قبول ہوگا اور جو کوئی درود وسلام پڑھے اور اس کے ذریعے سے دعا کرے وہ کبھی مسترد نہیں ہوگی (بحوالہ: اخبار الاخیار، مصنف، شیخ محقق شاہ عبدالحق محدث دہلوی)

شاہ ولی اﷲ محدث دہلوی اپنے والد شاہ عبدالرحیم محدث دہلوی کا واقعہ بیان کرتے ہیں

میرے والد ہر سال میلاد شریف کے دنوں میں کھانا پکوا کر لوگوں کو کھلایا کرتے تھے۔ ایک سال قحط کی وجہ سے بھنے ہوئے چنوں کے سوا کچھ میسر نہ ہوا، انہوں نے وہی چنے تقسیم کردیئے۔ رات کو خواب میں حضور سیدعالمﷺ کی زیارت سے مشرف ہوئے تو دیکھا کہ وہی بھنے ہوئے چنے سرکار اعظمﷺ کے سامنے رکھے ہوئے ہیں اور آپﷺ بے حد خوش اور مسرور ہیں (بحوالہ: الدرالثمین ص 8)

قارئین کرام! ہم نے آپ کے سامنے برصغیر پاک و ہند کے دو محدثین کے معرکتہ الآراء کتب سے میلاد منانے کا ثبوت پیش کیا۔یہ وہ دو ہستیاں ہیں جن کے ذریعے سے حدیث کی سند ہم برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں تک پہنچی ہے اگر (معاذ اﷲ) میلاد النبیﷺ کا انعقاد بدعت ہے تو پھر یہ دونوں محدث بدعتی ٹھہرے؟ اگر یہ دونوں محدث بدعتی ہیں تو پھر احادیث کاکیا بنے گا؟ لہذا ماننا پڑے گا کہ جشن میلاد النبیﷺ کے موقع پر محافل کا انعقاد بدعت نہیں بلکہ باعث اجروثواب، مستحب اور جائز عمل ہے۔
نوٹ : فقیر ڈاکٹر فیض احمد چشتی ان دونوں بزرگوں کی اصل کتب کے سیکینز پیش کر چکا ہے الحمد للہ ۔

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔