Pages

Thursday, 29 June 2017

یزید لعنتی کے متعلق امام احمد بن حنبل رحمۃُ اللہ علیہ کا فیصلہ

یزید لعنتی کے متعلق امام احمد بن حنبل رحمۃُ اللہ علیہ کا فیصلہ
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ کے بیٹے نے ان سے یزید کے بارے میں سوال کیا تو آپ رحمۃ اللہ علہ نے جواب دیتے ہوئے ارشاد فرمایا:يا بنی و هل يتولیٰ يزيد احمد يومن بالله ولم لايلعن من لعنة الله في کتابه. فقلت و اين لعن الله يزيد في کتابه فقال في قوله تعالیٰ: فَهَلْ عَسَيْتُمْ إِن تَوَلَّيْتُمْ أَن تُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ وَتُقَطِّعُوا أَرْحَامَكُمْo أُوْلَئِكَ الَّذِينَ لَعَنَهُمُ اللَّهُ فَأَصَمَّهُمْ وَأَعْمَى أَبْصَارَهُمْo [سورة محمد، 47: 22-23] فهل يکون فساد اعظم من القتل؟

ترجمہ : میرے بیٹے کیا ایسا ممکن ہے کہ کوئی اللہ پر ایمان رکھنے کا دعویٰ کرے اور پھر یزید سے بھی دوستی رکھے اور ایسے شخص پر میں (احمد بن حنبل) لعنت کیوں نہ کروں جس پر قرآن میں اللہ نے خود لعنت کی ہو۔ فرزند نے عرض کیا: قرآن میں کس جگہ اس پر لعنت ہوئی ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ اللہ کے اس فرمان میں [پس (اے منافقو!) تم سے توقع یہی ہے کہ اگر تم (قتال سے گریز کر کے بچ نکلو اور) حکومت حاصل کر لو تو تم زمین میں فساد ہی برپا کرو گے اور اپنے (ان) قرابتی رشتوں کو توڑ ڈالو گے (جن کے بارے میں اﷲ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مواصلت اور مُودّت کا حکم دیا ہے)۔ یہی وہ لوگ ہیں جن پر اﷲ نے لعنت کی ہے اور ان (کے کانوں) کو بہرا کر دیا ہے اور ان کی آنکھوں کو اندھا کر دیا ہے۔] کیا قتلِ (امام حسین علیہ السلام) سے بڑھکر بھی کوئی فساد ہو سکتا تھا؟

(أحمد بن محمد بن علی بن حجر الهيثمی، الصواعق المحرقة علی أهل الرفض و الضلال و الزندقة، 2: 635، بيروت، لبنان: مؤسسة الرسالة))(امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ کے اس فتویٰ کو ابنِ تیمیہ نے منہاج السنۃ النبویۃ میں، مقدسی نے الآداب الشرعیۃ میں، البرزنجی نے الاشاعۃ میں، علامہ آلوسی نے روح المعانی میں اور آئمہ، علماء و مفسرین کی بڑی تعداد نے اپنی کتب میں ذکر کیا ہے۔)

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔