Pages

Wednesday, 14 June 2017

مسلہ استغاثہ و استمداد شاہ ولی اللہ رحمۃ اللہ علیہ کی نظر میں

مسلہ استغاثہ و استمداد شاہ ولی اللہ رحمۃ اللہ علیہ کی نظر میں
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
حضرت شاہ ولی اللہ دہلوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں؛آج اگر کسی شخص کو کسی خاص روح سے مناسبت پیدا ہوجائے اور وہ اکثر اوقات اس سے فیضان حاصل کرے تو در حقیقت وہ فیضان حاصل کرتا ہے اس بزرگ کے ذریعے نبیِ کریمﷺ سے یا حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے یا حضرت غوث اعظم جیلانی رضی اللہ عنہ سے۔ بس یہی مناسبت تمام ارواح میں ہے۔(حیات الموات، ص 55)۔

یہی حضرت شاہ ولی اللہ دہلوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں؛اس فقیر نے شیخ ابو طاہرکردی سے خرقہ ولایت پہنا اور انہوں نے جواہرِ خمسہ کے اعمال کی اجازت دی۔ اسی جواہرِ خمسہ میں ہے کہ یہ دعا پانچ سوبار پڑھے، حضرت علی رضی اللہ عنہ کو پکار کہ وہ عجائبات کے مظہر ہیں، تو انہیں مصیبتوں میں اپنا مددگار پائے گا۔ ہر پریشانی اور غم، یا نبیﷺ آپ کی نبوت، اور یا علی رضی اللہ عنہ آپ کی ولایت کے صدقے میں فوراً دور ہوجاتا ہے۔ یاعلی یاعلی یاعلی۔(الانتباہ فی سلاسل اولیا، ص 157)۔ کیوں جی منکر نجدیو ابن وھاب نجدی گمراہ کے پیروکارو مسلمانوں کو مشرک کہنے والو شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ مشرک ھوئے کہ نہیں ؟ کیا شاہ ولی توحید کو نہیں جانتے تھے اور شرک کی تعلیم دیتے تھے ؟ ڈاکٹر فیض احمد چشتی

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔