Pages

Tuesday 18 July 2017

ابتدائے نماز میں دونوں ہاتھوں کو کانوں تک اٹھانا

ابتدائے نماز میں دونوں ہاتھوں کو کانوں تک اٹھانا

حَدَّثَنِی أَبُو کَامِلٍ الْجَحْدَرِیُّ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَۃَ، عَنْ قَتَادَۃَ، عَنْ نَصْرِ بْنِ عَاصِمٍ، عَنْ مَالِکِ بْنِ الْحُوَیْرِثِ: أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ إِذَا کَبَّرَ رَفَعَ یَدَیْہِ حَتّیٰ یُحَاذِیَ بِہِمَا أُذُنَیْہِ٭

حضرت مالک بن حویرثؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ جب تکبیر کہتے تو دونوں ہاتھوں کو بلند کرتے، یہاں تک کہ وہ دونوں کانوں کے برابر آ جاتے۔
(صحیح مسلم، کتاب الصلوٰۃ، باب اِسْتِحْبَابِ رَفْعِ الْیَدَیْن، ص325، حدیث، 769)

وَحَدَّثَنَاہُ مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی عَدِیٍّ، عَنْ سَعِیدٍ، عَنْ قَتَادَۃَ، بھِٰذَا الْاِسْنَادِ أَنَّہُ رَأَی نَبِیَّ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَقَالَ:حَتّیٰ یُحَاذِیَ بِہِمَا فُرُوعَ أُذُنَیْہِ٭
(امام مسلم فرماتے ہیں ( ایک اور سند کے ساتھ منقول ہے کہ انہوں نے (مالک بن حویرث رضی اللہ تعالیٰ عنہ) نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم کو دیکھا اور فرمایا کہ یہاں تک کہ وہ کانوں کی لو کے برابر آ گئے۔
(صحیح مسلم، کتاب الصلوٰۃ، باب اِسْتِحْبَابِ رَفْعِ الْیَدَیْن، ص325، حدیث، 770)
(سنن نسائی، ج1، کِتَابُ الْاِفْتِتَاحِ، باب رَفْعُ الْیَدَیْنِ حِیَالَ الْاُذْنَیْنِ، ص276)

حَدَّثَنَا زُہَیْرُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ، حَدَّثَنَا ہَمَّامٌ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَۃَ، حَدَّثَنِی عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ وَائِلٍ، عَنْ عَلْقَمَۃَ بْنِ وَائِلٍ، وَمَوْلًی لَہُمْ أَنَّہُمَا حَدَّثَاہُ عَنْ أَبِیہِ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ: أَنَّہُ رَأَی النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ رَفَعَ یَدَیْہِ حِینَ دَخَلَ فِی الصَّلَاۃِ کَبَّرَ، وَصَفَ ہَمَّامٌ حِیَالَ أُذُنَیْہِ ثُمَّ الْتَحَفَ بِثَوْبِہِ، ثُمَّ وَضَعَ یَدَہُ الْیُمْنیٰ عَلَی الْیُسْریٰ٭
حضرت وائل بن حجر صبیان کرتے ہیں، میں نبی کریمﷺ کو دیکھا کہ جب نماز میں داخل ہوتے تو تکبیر تحریمہ کہتے وقت دونوں ہاتھوں کو اٹھاتے۔ حضرت ہمام فرماتے ہیں کہ آپ نے ہاتھوں کو کانوں تک اٹھایا تھا اور انہیں کپڑے میں لپیٹ لیا اور دائیں ہاتھ کو بائیں ہاتھ پر رکھا۔(دعا گو ڈاکٹر فیض احمد چشتی)
(صحیح مسلم، ج1، کِتَابُ الصَّلوٰۃ، باب وَضْعِ الْیُمْنیٰ عَلَی الْیُسْریٰ، ص335، حدیث، 800)

أَخْبَرَنَا قُتَیْبَۃُ، قَالَ: دَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ، عَنْ عَبْدِ الْجَبَّارِ بْنِ وَائِلٍ، عَنْ أَبِیہِ قَالَ:صَلَّیْتُ خَلْفَ رَسُولِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ، فَلَمَّا افْتَتَحَ الصَّلَاۃَ کَبَّرَ وَرَفَعَ یَدَیْہِ حَتّیٰ حَاذَتَا أُذُنَیْہِ، ثُمَّ یَقْرَأُ بِفَاتِحَۃِ الْکِتَابِ فَلَمَّا فَرَغَ مِنْہَا قَالَ: آمِینَ یَرْفَعُ بِہَا صَوْتَہُ٭
حضرت وائل بن حجرؓ سے مروی ہے کہ میں نے رسول اللہﷺ کے پیچھے نماز پڑھی جب آپ نے نماز شروع کی تو تکبیر کہی اور دونوں ہاتھوں کو دونوں کانوں تک اٹھائے، پھر آپ نے سورۃ فاتحہ پڑھی، جب فارغ ہوئے تو کھینچ کر آمین کہی۔
(سنن نسائی، ج1، کِتَابُ الْاِفْتِتَاحِ، باب رَفْعُ الْیَدَیْنِ حِیَالَ الْاُذْنَیْنِ، ص276)
غیر مقلدوں کے امام ناصر البانی نے اس حدیث کو صحیح کہا ہے ۔

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ دَاوُدَ، عَنْ فِطْرٍ، عَنْ عَبْدِ الْجَبَّارِ بْنِ وَائِلٍ، عَنْ أَبِیہِ، قَالَ: رَأَیْتُ رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَرْفَعُ إِبْہَامَیْہِ فِی الصَّلَاۃِ إِلَی شَحْمَۃِ أُذُنَیْہِ ۔
عبد الجبار بن وائل اپنے والد حضرت وائل بن حجرؓ سے روایت کی ہے کہ میں نے رسول اللہﷺ کو دیکھا کہ نماز میں اپنے دونوں انگوٹھے کانوں کی لو تک اٹھایا کرتے۔(سنن ابو داؤد، ج1، کِتَابُ الصَّلوٰۃ، باب رَفْعِ الْیَدَیْن، ص300، حدیث732)

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا فِطْرُ بْنُ خَلِیفَۃَ، عَنْ عَبْدِ الْجَبَّارِ بْنُ وَائِلٍ، عَنْ أَبِیہِ أَنَّہُ، رَأَی النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَ سَلَّمَ إِذَا افْتَتَحَ الصَّلَاۃَ رَفَعَ یَدَیْہِ حَتّیٰ تَکَادَ إِبْہَامَاہُ تُحَاذِی شَحْمَۃَ أُذُنَیْہِ ۔
حضرت وائل بنؓ سے مروی ہے کہ میں نے دیکھا جب نبی کریمﷺ نماز شروع کی تو دونوں ہاتھ اٹھائے یہاں تک کہ انگوٹھے کانوں کی لو تک پہنچ گئے۔
(سنن نسائی، ج1، کِتَابُ الْاِفْتِتَاحِ، باب مَوْضِعِ الْاِبْہَامَیْنِ عِنْدَ الرَّفْعِ، ص277)

حَدَّثَنِی عُثْمَانُ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَیْدِ اللّٰہِ النَّخَعِیِّ، عَنْ عَبْدِ الْجَبَّارِ بْنِ وَائِلٍ، عَنْ أَبِیہِ، أَنَّہُ أَبْصَرَ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ حِینَ قَامَ إِلَی الصَّلَاۃِ رَفَعَ یَدَیْہِ حَتّیٰ کَانَتَا بِحِیَالِ مَنْکِبَیْہِ وَحَاذَی بِإِبْہَامَیْہِ أُذُنَیْہِ، ثُمَّ کَبَّرَ ۔
عبد الجبار بن وائل اپنے والد حضرت وائل بن حجرؓ سے روایت کی ہے کہ نبی کریمﷺ کو دیکھا کہ جب نماز کے لئے کھڑے ہوتے تو اپنے دونوں ہاتھوں کو اٹھاتے یہاں تک کہ وہ کندھوں کے برابر ہوتے اور انگوٹھے کانوں سے لگ جاتے تو تکبیر کہتے۔ (سنن ابو داؤد، ج1، کِتَابُ الصَّلوٰۃ، باب رَفْعِ الْیَدَیْن، ص294، حدیث720)

نوٹ : جس جس حدیث میں ہاتھ کاندھوں تک اٹھانے کے بارے میں کہا گیا ہے اس کا مطلب یہی ہے کہ ہاتھ کاندھوں تک ہو اور انگوٹھے کانوں کی لو کو چھو جائے۔(دعا گو ڈاکٹر فیض احمد چشتی)

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔