Pages

Saturday 21 October 2017

کیا بریلوی کوئی نیا فرقہ ہے

*کیا بریلوی کوئی نیا فرقہ ہے*

کیا اہلسنت و  جماعت حنفی بریلوی واقعی صرف پاکستان ھندوستان میں ہیں؟؟؟؟؟
ایک دوست نے سوال پوچھا دل نے چاہا کہ تھوڑی سی تحقیق آپ تک پہنچا دی جائے
پہلی نا انصافی یہ ہے کہ ہمیں بد مزاہب آدھے نام سے یا حقیقی نام اہلسنت و جماعت کے بجائے ایک مخصوص علاقے تک محدود کرنے کے لیے بریلوی کے لفظ سے یاد کرتے ہیں حقیقت تو یہ ہے کہ بریلویت ایک مسلک یا ایک فرقہ نہیں بلکہ یہ پاکستان اور ہندوستان میں موجود اکثریت کی ایک نسبت کا نام ہے
بریلویت بزات خود ایک نظریے اور ایک سوچ کا نام ہے جو اعلی حضرت ٰ سے ہوتی ہوئی انکے ماننے والوں کے اندر منتقل ہوئی جسکی بنیاد 1400 سالہ پرانی ہے اور جو لوگ اعلیٰ حضرت کو نہیں جانتے یا ان سے نسبت نہیں رکھتے ضروری نہیں کہ وہ بریلوی نظریات کے منکر ہوں کچھ لوگ پوری دنیا کے مسلمانوں کے نظریات کو بریلویت کے نظریات سے الگ ثابت کرنے کے لیے اس علاقے کے نام کو کیش کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ پوری دنیا میں بریلوی صرف ہندوستان پاکستان میں ہیں اصول تو یہ تھا کہ بریلوی نظریات کو پوری دنیا سے الگ ثابت کیا جاتا تاکہ دنیا کو معلوم ہوتا کہ بریلویت ایک نیا فرقہ ہے لیکن یہ اتنا ہی مشکل تھا جتنا ہاتھی کو سوئی کی نوک سے گزارنا جسکی وجہ سے امت مسلمہ کے مخالفین نے ہمیں علاقوں کی نسبت میں بانٹ کر اپنی دوکانداری چلانے کی کوشش کی
آئیں ہم آپ پر ثابت کرتے ہیں کہ اپنے آپ کو بریلوی نہ کہنے والے بھی درحقیقت بریلوی نظریات رکھتے ہیں جو 1400 سالہ پرانے ہیں ۔
اس سلسلے میں ہم اس عید جیسے بڑے ایشو کو سامنے رکھتے ہیں جس پر ہم بریلویوں سے یہ سوال کیا جاتا ہے کہ جب ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما دیا کہ دین مکمل ہے تو تم بریلویوں نے یہ تیسری عید میلادالنبی کہاں سے نکال لی اب یہاں یہ سوال ہم پوری دنیا سے اور خاص طور پر ان 47 ممالک کے لوگ جو سرکاری طور پر عید میلادالنبی بھی مناتے ہیں اور جلوس بھی نکالتے ہیں ان سے پوچھتے ہیں کہ جب تم  بریلوی نہیں تو یہ بریلوی نظریات  آپ نے کہاں سے لے لیے کہیں ایسا تو نہیں کہ پوری دنیا میں صرف 100 سال میں بریلویت نے انقلاب برپا کر دیا اور بقول ہمارے مخالفین کے 1300 سالہ نظریات کو بدل کر پوری دنیا کے چپے چپے پر بریلوی نظریات لاگو کر دیے
یا پھر دوسری بات کہیں ایسا تو نہیں کہ بریلویت نے 1300 سالہ تاریخ کے نظریات کو مان کر اپنے آپ کو صحیح العقیدہ مسلمان بنایا ہو فیصلہ آپ کریں

پوری دنیا میں 47 ممالک ایسے ہیں جہاں بریلوی (نظریات)عید میلادالنبی پر سرکاری چھٹی مناتے ہیں اسکے علاوہ دنیا کا کوئی ملک ایسا نہیں جہاں بریلوی نہ رہتے ہوں
جن ممالک میں بریلوی عید میلاد النبی کی سرکاری چھٹی مناتے ہیں ان میں
افریقہ کے 54 ممالک میں سے 25 ممالک
( Algeria, Benin, Burkina Faso, Cameroon, Comoros, Côte d'Ivoire, Djibouti, Egypt, Eritrea, Ethiopia, Gambia, Guinea, Libya, Mali, Mauritania, Morocco, Niger, Nigeria, Senegal, Sierra Leone, Somalia, Sudan, Tanzania, Tunisia, Togo)
عرب ممالک کے 14 میں سے 11 ممالک
( Bahrain, Iran, Iraq, Jordan, Kuwait, Lebanon, Oman, Palestinian National Authority, Syria, United Arab Emirets/UAE, Yemen)
ایشیا کے 9 ممالک
( Afghanistan, Bangladesh, Brunei, India, Indonesia, Pakistan, Malaysia, Sri Lanka, Uzbekistan)
اسکے علاوہ فیوجی اور گیانا میں بھی سرکاری طور پر تمام بریلوی عید میلادالنبی مناتے ہیں 80 لاکھ افریقن بریلویوں کی ویڈیو ملاحظہ فرمائیں
(حالانکہ ان ممالک میں بہت سارے ممالک تو مسلمان بھی نہیں پھر بھی وہ امت مسلمہ کی سواد بریلویت کے جزبے کو مد نظر رکھتے ہوئے سرکاری چھٹی کا اعلان کرتے ہیں جن ميں انڈیا فیوجی گیانا سری لنکا تنزانیہ اور مالی وغیرہ)
اسکے علاوہ بھی پوری دنیا کے کونے کونے میں موجود بریلوی نظریات کے لوگ عید میلادالنبی منا کر ان لوگوں پیغام دیتے ہیں جنکی تعداد ہمارے گلی محلوں میں گھومنے والے آوارہ کتوں سے زیادہ نہیں کہ ہم سب ایک اہلسنت ہیں چاہے تم ہمارے صحیح العقیدہ مسلمان بھائیوں کو سنی کہو چاہے بریلوی
اب اگر کوئی کہے کہ پوری دنیا بے شک میلاد مناتی ہے مگر بریلوی نہیں بلکہ وکٹورین یا دیوبندی ہیں تو دو پھر واضح ہوگیا کہ امت مسلمہ اس کام پر جمع ہو گئی ہے جو یقیناً گمراہی نہیں ورنہ امت محمدیہ کبھی بھی بقول خارجیوں کے کہ یہ گمراہی ہے اس برے یا گمراہی والے فعل پر جمع نہیں ہوتی کیونکہ واضح صحیح حدیث موجود ہے کہ امت گمراہی پر جمع نہیں ہوگی اب اگر دوسرا رخ لیں اور کہیں کہ نہیں جی اہلسنت و جماعت حنفی بریلوی کے علاوہ پوری دنیا میں کوئی بھی میلاد نہیں مناتا تو اسکا مطلب ہوا کہ اہلسنت  و جماعت حنفی بریلوی ہی سواد اعظم ہے جو پوری دنیا کے کونے کونے میں موجود ہے اب خارجی اپنے دھرم کی موت کے لیے ایک راستہ چن لیں یا تو وہ ہمارے میلاد کو جلوس کی شکل میں منانے کو جائز کہیں یا پھر ہمیں سواد اعظم مانیں کیونکہ ایک بات کا انکار دوسری بات کا اقرار ہے۔
*نوٹ: پڑھیں اور اپنے گروپ میں بھی سینڈ کریں۔*

مزید مضامین پڑھیں👇
thareeketahaffuzeahlesunnat.blogspot.com

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔