Pages

Thursday, 8 December 2016

* عید میلادالنبی ﷺ کی شرعی حیثیت مع سوال و جواب

🌿* عید میلادالنبی ﷺ کی شرعی حیثیت مع سوال و جواب* 🌿

عید میلادالنبی منانا کیسا؟
اس کا جواب.

    *📗تبصرہ سنی مقابلہ وہابی*📔

*سنی:*
*السلام علیکم و رحمة اللہ و برکاتہ*

وہابی:
وعلیکم السلام و رحمة اللہ و برکاتہ
سنائیں آج کیسے صبح صبح آنا ھوا
لگتا ھے کام پر نہیں گئے؟

*سنی:*
*آج تو ☆ عید میلادالنبی ☆ ھے اور پورے ملک میں چھٹی ھے.*

وہابی:
اچھا تو ماشاءاللہ آپ آج عید منا رھے ہیں.

*سنی:*
*آپ نہیں منا رھے؟*

وہابی:
ہمیں تو دو ہی عیدیں معلوم ہیں.
عیدالفطر اور عید الاضحٰی

*سنی:*
*یہ بھی تو عید ہی ھے.*

وہابی:
اچھا تو یہ بتائیں کہ اس عید کی نماز کہاں پڑھنے گئے تھے؟

*سنی:*
*اس عید کی نماز تو نہیں ھوتی.*

وہابی:
تو یہ کیسی عید ھے؟

*سنی:*
*اصل میں آپ لفظ "عید" سے دھوکہ کھا رھے ہیں اور آپ کے ذہن میں یہ سوال آرھا ھوگا کہ اگر یہ عید ھے تو پھر جس طرح عیدالفطر و عیدالاضحٰی میں نماز پڑھتے ہیں اس طرح اس دن کیوں نہیں کیا جاتا؟*

وہابی:
جی کچھ ایسی ہی بات ذہن میں آرھی تھی کہ جب اسکی نماز وغیرہ کچھ نہیں ھے تو پھر یہ کیسی عید ھوئی؟

*سنی:*
*آپ پہلے لفظ عید کا مطلب سمجھ لیں  پھر آپ کو بات سمجھ میں آجائے گی، کہ "جس دن خوشی کا اظہار کیا جاتا ھو" یا یوں کہیں کہ "جس دن خوشی منائی جاتی ھو" اور "اللہ تعالی کی نعمتوں کا شکر ادا کیا جاتا ھو" ہم اسے عید کہتے ہیں.*

وہابی:
ہاں یہ سب کام تو عید کے دن بھی ھوتے ہیں تو کیا قرآن وحدیث میں کسی اور دن کے لئے بھی "عید" کے الفاظ استعمال ھوئے ہیں؟

*سنی:*
*جی جی بلکل استعمال ھوئے ہیں جیسا کہ جمعہ کے دن کو بھی روایتوں میں  "عید" کہا گیا ھے* "یوم الجمعہ یوم العید" - ترجمہ؛ جمعہ کا دن عید کا دن ھے (الترمزی شریف)"

*اسی طرح حضرت عیسٰی علیہ السلام کی قوم کے لئے جس دن آسمان سے دسترخوان نازل ھوا اس دن کو بھی "عید" کہا گیا ھے.*

*امید ھے اب آپ عید میلادالنبی کا مطلب سمجھ گئے ھوں گے؟*

وہابی:
جی وہ تو ٹھیک ھے مگر میلادالنبی ﷺ کا کیا مطلب ھے؟

*سنی:*
*"میلاد" عربی میں "پیدائش" کو کہتے ہیں جس طرح انگلش میں "Birth" کہاجاتا ھے تو عید میلادالنبی ﷺ کا مطلب ھوا ☆ نبی ﷺ کی پیدائش کی خوشی ☆ جسے ولادت مصطفٰی ﷺ، جشن ولادت، میلاد مصطفٰی ﷺ وغیرو مختلف الفاظ سے یاد کیا جاتا ھے.*

وہابی:
جی اب میں عید میلادالنبی ﷺ کا مطلب سمجھا. ہم عید کا مطلب یہ سمجھتے تھے کہ جس طرح عید الفطر و عیدالاضحٰی میں نماز پڑھی جاتی ھے اس دن بھی یہ سب ھوگا تو عید ھوگی ورنہ نہیں جبکہ آپ نے سمجھایا کہ جس دن اللہ کی نعمت ملے اور خوشی کی جائے تو گویا کہ وہ عید ہی ھوئی جیسا کہ آج کل ہم عام طور پر کسی کام کے ھوجانے یا کچھ فائدہ حاصل ھو تو کہتے ہیں کہ
"آج تو عید ھوگئی". ہاں اب سمجھ گیا.

*سنی:*
*جی محاورتاً اسی طرح کہا جاتا ھے. ویسے لفظ عید پر اعتراض کرنا کوئی عقلمندی کی نشانی نہیں ھے.*

وہابی:
جی یہ بات تو سمجھ میں آگئی لیکن کیا قران میں میلادالنبی ﷺ منانے کا حکم دیا گیا ھے؟

*سنی:*
*کیا قران میں میلاد النبی ﷺ منانے سے منع کیا گیا ھے؟*

وہابی:
پڑھا یا سنا تو نہیں ھے کہ منع کیا گیا ھو.

*سنی:*
*تو پھر منانے میں حرج ہی کیا ھے؟*

وہابی:
اصل میں کسی نے مجھے میسج کیا تھا کہ
"عید میلادالنبی منانا کیسا؟..."
اس میں لکھا ھوا تھا کہ
اسلام میں صرف دو عیدیں ہیں.
عید میلادالنبی کا قرآن وحدیث میں کوئی ثبوت نہیں.
یہ دین میں اضافہ ھے وغیرہ وغیرو اس لئے میں نہیں منا رھا.

*سنی:*
*کیا کوئی مسلمان دین میں اضافہ کرسکتا ھے؟*
*یا ایسا سوچ بھی سکتا ھے؟*

وہابی:
استغفراللہ نہیں بھائی نہیں.

*سنی:*
*تو یہ سب شیطانی وسوسے ہیں.*
*اچھا آپ یہ بتائیں کہ نبی کریم  ﷺ و صحابہ کرام علیھم الرضوان کے زمانے میں مسجد نبوی میں محراب تھی؟*

وہابی:
نہیں.

*سنی:*
*قران کے تیس پارے بنے ھوئے تھے؟*

وہابی:
نہیں.

*سنی:*
*قران پر نقطے تھے؟*

وہابی:
نہیں.

*سنی:*
*بخاری شریف، مسلم شریف، مشکوة شریف وغیرہ حدیث کی کتابیں تھیں؟*

وہابی:
نہیں.

*سنی:*
*کیا یہ دین میں اضافہ ھے؟*

وہابی:
بلکل دین میں اضافے ہیں بھائی.

*سنی:*
*نہیں ایسا نہیں ھے.*

وہابی:
کیوں؟

*سنی:*
*کیا اسلام و شریعت میں ان کاموں کا حکم دیا گیا ھے؟*

وہابی:
منع بھی تو نہیں کیا گیا.

*سنی:*
*جی بلکل.*
*تو کیا یہ شریعت میں اضافے ھوئے؟*

وہابی:
آپ کہنا کیا چاہتے ہیں؟

*سنی:*
*میں بتانا یہ چاہتا ھوں کہ بقیہ دو عیدوں کے علاوہ میلادالنبی ﷺ کا بھی اسلام و شریعت میں ایک مقام و مرتبہ ھے اور اس کے فضائل سے کتب احادیث بھری پڑی ہیں. خود اللہ تعالی نے قرآن مجید میں بیان فرمایا، انبیاء کرام علیہم السلام نے اپنی اپنی امتوں سے، اور نبی کریم ﷺ نے اپنے صحابہ سے بیان فرمایا.*

وہابی:
تو جو لوگ میلادالنبی ﷺ منانے والوں کو غلط کہتے ہیں اور اعتراضات کرتے ہیں اس کا مطلب ھے وہ لوگ خود غلطی پر ہیں؟

*سنی:*
*اصل میں میلادالنبی ﷺ  کا نہ تو کوئی مسلمان انکار کرسکتا ھے اور نہ ہی کسی کو منع کرے گا. کیونکہ جو بھی مسلمان ھے وہ میلادی بھی ھے ایسا نہیں ھوسکتا کہ وہ مسلمان ھو لیکن میلادی نہ ھو اور ویسے بھی ہر عقل رکھنے والا شخص اس بات کو سمجھ سکتا ھیکہ ہر امتی پر اس کے نبی ﷺ کے حقوق ہیں جن میں سے ایک یہ بھی ھے کہ ان سے محبت کی جائے، ان کی تعظیم و توقیر کی جائے، ان کی یاد منائی جائے اور ان کا زکر خیر کیا جائے.*

وہابی:
مگر کچھ لوگ میلادالنبی ﷺ نہیں مناتے اور منع بھی کرتے ہیں؟

*سنی:*
*دیکھیں کچھ لوگوں کے عمل کو اسلام و شریعت کا نام نہیں دیا جاسکتا.*

*یہ اصول یاد رکھیں کہ☆شریعت میں کسی چیز کے ناجائز ھونے پر دلیل نا ھونا یہ خود اس چیز کے جائز ھونے کی دلیل ھوا کرتی ھے☆*

*اب جو بھی میلادالنبی ﷺ کو غیر شرعی، ناجائز و حرام کہے اسے چاہیئے کہ قرآن و حدیث سے دلیل لائے کہ اللہ عزّوجلّ نے منع کیا ھے جو بھی میلادالنبی ﷺ منائے گا وہ جہنم میں جائے گا  (معاذاللہ).*

وہابی:
ماشاءاللہ یہ تو آپ نے بڑا ہی زبردست اصول بتا دیا میرے تو سارے مسائل ہی حل ھوگئے.
تو اس کا مطلب ھیکہ صحابہ و تابعین علیھم الرضوان نے بھی میلادالنبی ﷺ منایا ھوگا؟

*سنی:*
*بےشک اصل میں میلادالنبی ﷺ کا مقصد تعظیم و توقیر مصطفٰی ﷺ ھے جس کا حکم مسلمانوں کو پارہ 26 سورہ فتح رکوع 9 میں اس طرح دیا گیا ھے*

*"و تعزروہ و توقروہ" یعنی رسول کی تعظیم و توقیر کرو.*

*اب آپ دیکھیں کہ میلادالنبی ﷺ میں کیا ھوتا ھے یہی زکر مصطفٰی، سیرت مصطفٰی، ولادت مصطفٰی، معجزات مصطفٰی ﷺ کا بیان.*

*کہیں نظم و نعت کی صورت میں تو کہیں بیان کی صورت میں، اور ان تمام سے مقصود عظمت مصطفٰی ﷺ کا اظہار ھے.*

*ہاں یہ اور بات ھیکہ ہم اپنی جدید سہولیات، جدید طریقوں کی مدد سے اس کا اہتمام کرتے ہیں جیسا کہ ہم لائٹنگ کے زریعے چراغاں بھی کرتے ہیں.*

*جبکہ پہلے کے لوگ اپنے وقت کی سہولیات و طریقوں کے مطابق اس کا اہتمام کیا کرتے تھے جیسے کہ وہ دیا جلا کر چراغاں کرلیا کرتے تھے.*

*ہم اپنے حساب سے محافل کا انعقاد کرتے ہیں ٹینٹ وغیرہ لگا کر، ہال بک کروا کر، جبکہ پہلے کے لوگ اپنے حساب سے کیا کرتے تھے الغرض یہ کوئی ایسا نیا کام نہیں ھے جو نبی کریم ﷺ و صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے دور میں نہ ھوا ھو بلکہ یہ سب اس وقت بھی تھا بس صرف فرق اتنا ھیکہ الفاظ و انداز اپنے اپنے ملک کے عرف کے مطابق ہیں. جیسا کہ ہم عید میلادالنبی ﷺ کہتے ہیں جبکہ عرب و افریقن ممالک میں اسے "مولد النبی ﷺ " یا مولود کہتے ہیں.*

وہابی:
یہ سب تو صحابہ وتابعین رضی اللہ عنہم نے بھی لازمی طور پر کیا ھوگا؟ جیسا کہ آپ نے قرآن کا حوالہ بھی دیا.

*سنی:*
*نہ صرف صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے کیا بلکہ خود نبی کریم ﷺ نے حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ کے لئے منبر لگوایا اور پہر حضرت حسان رضی اللہ عنہ نے آپ ﷺ کے سامنے آپ کی ولادت پر شعر کہا  "وأجمل منک لم تلد النساء" یعنی آپ ﷺ سے زیادہ حسین و جمیل کسی ماں نے جنا ہی نہیں. اس نعت کے آخر میں آپ ﷺ نے حضرت حسان کو تحفے میں چادر عطاء فرمائی.*

*ایک حدیث میں ھیکہ "ولدت فیہ" اس (پیر شریف کے) دن میری ولادت ھوئی.*

*نبی کریم ﷺ ہر پیر شریف کو اپنا یوم ولادت (یعنی جسے ہم میلادالنبی کہتے ہیں) منایا کرتے تھے.*

*اس طرح کم از کم چودہ سو سال سے یہ آیت و احادیث آج تک ایک بار تو پڑھی ہی گئی ہیں اور جنہوں نے یہ سب آیات و واقعات اپنے متبعین کو بتائے ھونگے تو کیا انھوں نے اس پر عمل نہیں کیا ھوگا؟*

*یہ کہنا کہ آئمہ ومحدثین وغیرہ نے ایسا کچھ نہیں کیا تو یہ ان پر بدگمانی کے ساتھ ساتھ تہمت لگانا بھی ھوئی کیونکہ مفسرین، محدثین، آئمہ مجتہدین نے اپنی کتب میں اس کے فضائل و مناقب تحریر فرمائے ہیں اور باقائدہ چیپٹرز قائم کئے ہیں.*

وہابی:
پھر تو عید میلادالنبی ﷺ منانا بہت اچھا کام ھے؟

*سنی:*
*جی بلکل اگر اچھی نیت کے ساتھ شریعت کے دائرے میں رہتے ھوئے بے پردگی ، بے حیائی، میوزک، ناچ گانوں وغیرو سے بچتے ھوئے میلادالنبی ﷺ ہی نہیں بلکہ کوئی بھی پروگرام یا محفل کرنا کار ثواب ھے اور ہمیں اس طرح کے اجتماع کرنے بھی چاہیئے.*

وہابی:
آج کل ہم جس انداز سے میلادالنبی ﷺ مناتے ہیں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کے دور میں تو ایسا نہیں ھوتا تھا؟

*سنی:*
*آپ اصول بھول رھے ہیں جو میں نے ابھی بیان کیا تھا؟*

وہابی:
جی وہ تو ٹھیک ھے لیکن....

*سنی:*
*اصل میں یہ کوئی شرعی اصول نہیں ھے کہ جو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے کیا ہم وہی کریں اور جو انھوں نے نہیں کیا ہم بھی وہ نہ کریں.*

*بے شک صحابہ کرام و بزرگان دین کی تعظیم ہماری سر آنکھوں پر ہیں لیکن بہت سے ایسے کام ہیں جو خود نبی کریم ﷺ نے بھی نہیں کیے بلکہ اپنے آنے والے صحابہ کرام کے لئے چھوڑ دیئے جیسا کہ قرآن مجید کو مصحف میں جمع کرنا.*

*کیا معاذاللہ ثم معاذاللہ ہمارے آقا ﷺ کو قران کی اہمیت کا علم نا تھا کہ قیامت تک کے مسلمانوں کو اس کی ضرورت پڑے گی؟ جبکہ یہ کام حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے کیا.*

*اسی طرح آپ ﷺ نے تراویح کی جماعت قائم نہ کی بلکہ یہ نیک کام حضرت عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ نے سر انجام دیا.*

*کیا یہ دین میں نئی چیز کا اضافہ نہیں ھے؟*

*کیا ان صحابہ نے قرآن وحدیث نہیں پڑھا تھا؟*

*کیا آج کے چند لوگ ان سے بڑھ کر قرآن وحدیث کو سمجھنے والے ہیں؟*

*کیا انھوں نے یہ حدیث نہیں پڑھی تھی*

*"کل بدعة ضلالة"*
*کیا وہ معاذاللہ اللہ و رسول ﷺ کے نافرمان تھے؟*

وہابی:
نہیں بھائی ہم تو ان پاک ہستیوں کے بارے میں ایسا سوچ بھی نہیں سکتے. وہ یقینا قرآن و سنت کے عامل تھے یہ کام بھی تو انھوں نے کسی نہ کسی قرآنی آیت یا حدیث پر عمل کرتے ھوئے ہی کیا ھوگا؟

*سنی:*
*جی ایسا ہی ھے صحیح مسلم شریف کی حدیث ھے*
*نبی کریم ﷺ نے فرمایا : جو کوئی اسلام میں اچھا طریقہ جاری کرے اس کو اس کا ثواب ملے گا اور اس کا بھی جو (لوگ) اس کے بعد اس پر عمل کریں گے اور ان کے ثواب سے کچھ کم نہ ھوگا.*

*تو اس طرح قیامت تک آنے والے مسلمانوں کو آپ ﷺ نے اپنی حیات ظاہری میں ہی اجازت عطاء فرمادی.*

*اور رہی بات بدعت کی، تو ہر بدعت بری نہیں ھے ایسی نئی بات جو سنت سے دور کرکے گمراہ کرنے والی ھو، جس کی اصل دین میں نہ ھو وہ "بدعت سیئہ" یعنی بری بدعت ھے جبکہ دین میں ایسی نئی بات جو سنت پر عمل کرنے میں مدد کرنے والی ھو اور جس کی اصل دین سے ثابت ھو وہ "بدعت حسنہ" یعنی اچھی بدعت ھے.*

*جیسا کہ مسجد کی محراب ، مسجد کے گنبد و مینار، مدارس و جامعات کی بلڈنگ،  قرآن کے تیس پارے، اعراب و نقطے لگانا وغیرو.*

وہابی:
ماشاءاللہ عزوجل ہمارا دین کتنا پیارا ھیکہ قیامت تک آنے والوں کے لئے چودہ سو سال پہلے ہی اصول بیان کردیئے گئے سبحان اللہ.

اچھا تو یہ بارہ ربیع الاول کو ہی میلادالنبی ﷺ کیوں منایا جاتا ھے؟ کچھ کہتے ہیں کہ آپ ﷺ کی پیدائش نو ربیع الاول کو ھوئی، کچھ اور کہتے ہیں، اس کی کیا اصل ھے؟

*سنی:*
*ہم نے کب کہا ھیکہ آپ بارہ ربیع الاول کو ہی میلادالنبی ﷺ منائیں؟*

وہابی:
عموما دنیا بھر میں اسی رات بڑے بڑے اجتماعات ھوتے ہیں اور محافل کا انعقاد ھوتا ھے.

*سنی:*
*چلیں کم از کم آپ نے یہ تو مانا کہ دنیا بھر میں اجتماع میلاد ھوتے ہیں. بہرحال آپ اپنی پوری زندگی میں کبھی بھی کسی بھی وقت چاھے روزانہ کریں ماہانہ کریں سالانہ کریں جب بھی میلادالنبی ﷺ کرنا چاہیں کرسکتے ہیں اور اگر اچھی نیت ھوئی تو ثواب بھی پورا پورا ملے گا، اور اگر کبھی بھی آپ نے میلادالنبی ﷺ نہیں منایا لیکن دل میں اس کی تعظیم رکھی تو کوئی گناہ بھی نہیں ھے.*

*اور جو بارہ ربیع الاول کو منانے کی بات ھے تو اصل سب سے درست اور تحقیق کےمطابق اعلی حضرت امام احمد رضا خان صاحب رحمة الله عليه نے بارہ ربیع الاول کو ہی قرار دیا ھے اس کی تفصیل فتاوی رضویہ میں دیکھی جا سکتی ھے.*

وہابی:
تو پھر یہ بارہ ربیع الاول اور عید میلادالنبی ﷺ کا انکار کرنے والے، اس سے روکنے والے آئے کہاں سے؟ جبکہ سینکڑوں سالوں سے میلادالنبی ﷺ منائی جارہی ھے اور اس موضوع پر اتنی کتابیں لکھی جا چکی ہیں.

*سنی:*
*آپ ایک غلط بات کو رواج دیتے ہیں اور لوگوں میں اسے پھیلاتے ہیں پھر شرمندہ ھونے کے بعد ثبوت بھی ہم سے ہی مانگتے ہیں بہرحال یہ وباء 1857 عیسویں سے پہلے ہندوستان میں نہیں پھیلی تھی اس کے بعد ہی کچھ دین سے دور نادان، ناسمجھ لوگوں کی خود ساختہ ایجاد ھے اس سے پہلے اور اب بھی عاشقان میلاد دھوم دھام سے میلادالنبی ﷺ منا رھے ہیں اور مناتے رہیں گے کیونکہ قرآن مجید میں ھے ☆ ورفعنالک ذکرک ☆.*

وہابی:
یہ واقعی ان لوگوں کی بدبختی اور اللہ کی رحمت سے دوری کی علامت ھے کہ جو اپنے نبی ﷺ کے میلاد سے، ان کی محبت سے، زکر کرنے سے لوگوں کو روکتے ہیں جبکہ عرصہ دراز سے مسلمان اسے کرتے آرھے ہیں.جب ہمارے بزرگان دین نے جشن ولادت کی خوشیاں منائی ہیں تو میں کیوں پیچھے رہوں آج سے میں بھی میلادالنبی ﷺ منایا کروں گا ان شاءالله عزوجل.

*سنی:*
*ماشاءاللہ عزوجل یہ ھوتی ھے سعادتمندی، کہ بات کو سمجھنا اور ہاتھوں ہاتھ اس پر عمل کی نیت کے ساتھ ساتھ اس کا اظہار بھی کرنا*

*جزاک اللہ خیرا و احسن الجزاء فی الدارین کہ آپ نے میری باتوں کو سمجھا اور اس پر عمل کی نیت بھی کی.*

وہابی:
اچھا آخر میں یہ بھی بتاتے جائیے کہ میلادالنبی ﷺ کی خوشی منانے والوں کو کیا ملتا ھے؟ یعنی اس کا کتنا ثواب ھے؟

*سنی:*
*حضرت شیخ عبدالحق محدث دہلوی علیہ الرحمہ ماثبت بالسنة صفحہ (102) میں فرماتے ہیں کہ ☆ سرکار ﷺ کی ولادت کی رات خوشی  منانے والوں کی جزاء یہ ھیکہ اللہ تعالی انہیں فضل و کرم سے "جنات النعیم" میں داخل فرمائے گا.*

وہابی:
واقعی بڑا ہی سستا سودا ھے آپ نے تو یہ بات بیان کرکے میرا دل ہی خوش کردیا.

آپ کی بہت بہت مہربانی کہ آپ میرے پاس آئے میری سیدھے راستے کی طرف رہنمائی کی اور ایسے برے مذہب والے لوگوں کے وسوسوں سے نکالا جو اپنے نبی ﷺ سے محبت کرنے والوں سے مجھے دور لے جانا چاہ رھے تھے، میں ان شاءالله عزوجل اپنے دوست واحباب کو بھی ان کے شر سے بچنے کی تلقین کروں گا اور اس مبارک دن کو منانے کی ترغیب بھی دلاؤں گا.

*سنی:*
*اللہ عزّوجلّ ہمیں اپنے محبوب ﷺ کی غلامی میں استقامت نصیب فرمائے اور تا حیات جشن ولادت کی دھومیں مچاتے رہنے کی توفیق عطاء فرمائے آمین بجاه النبی الامین صلی اللہ علیہ وسلم*
➰〰➰〰➰〰➰〰
*ترتیب و تشکیل*
*تحفظ عقائد اہلسنت گروپ*
*گروپ ایڈمن*

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔