Pages

Sunday, 11 December 2016

عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر

*🍂🍃عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر محافل سجانے اور جلسے کرنے کا ثبوت🍃🍂*
حضرت امیر معاویہ رضی اللٰه عنہ بیان فرماتے ہیں
*ان رسول الله ﷺ خرج علي حلقه يعني اصحابه* رسول اللہﷺ صحابہ کرام علیہم رضوان کی ایک محفل میں تشریف لائےصحابہ کرام علیہم رضوان سےارشاد فرمایا *ما اجلسکم* کس چیز نے تمہیں یہاں بٹھایا ہے.
صحابہ کرام علیہم رضوان نے عرض کیا
*جلسنا ندعوا الله ونحمده علی مل هدانا لدينه ومن عليك بك*ہم یہاں اس لئے بیٹھے ہیں (یہ محفل سجانے کا مقصد  یہ ہے) کہ ہمیں جو اللہ نے دین اسلام کی دولت عطا فرمائی ہے اور آپ کو بھیج کر ہم پر احسان فرمایا اس کا ذکر کریں اور اس کا شکر ادا کریں.
نبی کریمﷺ  نے فرمایا *االله ما اجلسكم الا ذٰلك* اللہ کی قسم! تم صرف اسی لیے بیٹھےہو؟
عرض کی *االله ما اجلسنا الا ذٰلك*
اللہ کی قسم ہم صرف اسی لیے بیٹھے ہیں کہ دین اسلام کی دولت اور آپ کی آمد کی نعمت عظمی پر اللہ کا شکر ادا کریں.
ارشاد فرمایا
*اما انی لم استحلفکم تھمتہ لکم وانما اتانی جبرائیل علیہ السلام فاخبرنی ان الله  عزوجل یباھی بکم الملائکہ*
اے میرے صحابہ! میں تم سے قسم اس لئے نہیں لے رہا کہ مجھے تم پر شک ہے بلکہ (معاملہ یہ ہے کہ)میرے پاس جبرائیل علیہ السلام آئے اور مجھے خبر دی کہ تمہارے اس عمل پر اللہ تعالی فرشتوں پر فخر فرما رہا ہے
*(📚سنن نسائی ص 249 مطبوعہ مکتب المطبوعات الاسلامیہ،حلب)*
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ کچھ صحابہ کرام علیہم رضوان بیٹھ کر مختلف انبیاء علیہم السلام کے درجات و کمالات کا تذکرہ کر رہے تھے.ایک نے کہا  کہ ابراہیم علیہ السلام خلیل اللہ تھے.دوسرے نے کہا حضرت موسٰی علیہ السلام کا تذکرہ کیا اور کہا کہ وہ اللہ تعالی کے کلیم تھے تیسرے نے حضرت عیسٰی علیہ السلام کے بارے میں کہا کہ وہ کلمتہ اللہ اور روح اللہ تھے ایک نے حضرت آدم علیہ السلام کو صفی اللہ کہا.
اتنے میں سرور کائناتﷺ تشریف لائے اور فرمایا جو کچھ تم نے کہا میں نے سن لیا اور یہ تمام حق ہے اور میرے بارے میں سن لو *الا وانا حبیب  اللہ ولا فخر* میں اللہ تعالی کا حبیب ہوں اور اس پر فخر نہیں.
*📚جامع ترمذی ص827 مطبوعہ دارالکتب العلمیہ بیروت*
*📚مشکوة المصابیح ص513 مطبوعہ قدیمی کتب خانہ کراچی*
محدث اب جوزی رحمہ اللہ علیہ فرماتے ہیں
*لا زال اھل الحرمين الشريفين والمصر واليمن والشام وسائر بلاد العرب من المشرق والمغرب يحتلفون بمجلس مولد النبى ﷺ  ويفرحون بقدوم هلال شهر ربيع الاول ويهتمون اهتماما بليغا على السماع والقرأة المولد النبى ﷺ وينالون بذلك اجرا جزيلا وفوزا عظيما*
اہل مکہ،اہل مدینہ،اہل مصر،اہل یمن وشام اور مشرق ومغرب میں تمام عرب کے شہر ہمیشہ سے نبی کریم ﷺ کی میلاد کی محفل کا انعقاد کرتے چلے آئے ہیں،اور ربیع الاول کا چاند نظر آنے پر خوشیاں مناتے ہیں، اور نبی کریم  ﷺ کا میلاد شریف پڑھنے اور سننے کا بہت زیادہ اہتمام کرتے اور اس کے ذریعے عظیم اور بڑی کا میابی حاصل کرتے ہیں.
*(📚المیلاد النبوی ص58)*
طالب دعا *محمد لقمان ابن معین الدین سمناکے شافعی*
📲9422800951

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔