Pages

Saturday, 3 December 2016

فقہ کی تعریف

فقہ کی تعریف
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
فِقْہ (فا کے کسرہ کے ساتھ) اس کے لغوی معنی ہیں ’’کسی شئے کو جاننا اور اس میں ماہر ہونا‘‘بعد میں اس لفظ کو علم دین کی فضیلت وشرف کی وجہ سے علم دین کے لئے ہی استعمال کیا جانے لگا۔ 

فقہ کی اِصطلاحی تعریف: ’’اَلْعِلْمُ بِالاَحْکَامِ الشَّرْعِیَّۃِ الْفَرْعِیَّۃِ الْمُکْتَسَبِ مِنْ اَدِلَّتِھَا التَّفْصِیْلِیَّۃِ‘‘

ترجمہ:  ان احکام شرعیہ فرعیہ کا جاننا جو اپنے تفصیلی دلائل سے اخذ کئے گئے ہوں۔ (د رمختار، ۱/ ۹۷،۹۸)

(جو جاہلیت میں بہتر شمار ہوتے تھے، وہی اسلام میں بھی بہتر ہیں بشرطیکہ دین کی سمجھ رکھتے ہوں )  اس سے مراد یہ ہے کہ کوئی معزز وشریف آدمی اسلام قبول کر لے اور احکامِ شرع سیکھ لے تو وہ اپنی خاندانی شرافت کے ساتھ دینِ اسلام کی برکتیں بھی جمع کرلیتاہے اوراگر اسلام نہ لائے تو وہ اپنی عزت و شرف کو گرادیتا ہے اور اپنی خاندانی شرافت کو ضائع کر دیتا ہے ۔

(مرقاۃ المفاتیح، کتاب الاداب باب المفاخرۃ والعصبیۃ، ۸/۶۳۰، تحت الحدیث: ۴۸۹۳)

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔