📕 *دوران خطبہ نام پاکﷺ پر انگوٹھے چومنا اور درود شریف کی آیت آنے سے درود شریف بلند آواز سے پڑھنا کیسا*📕
📕سوال؟
جب امام خطبہ پڑھے اس وقت خطبہ کے درمیان حضور اقدسﷺ کا نام پاک چومنا اور درود شریف کی آیت آنے سے عوام کو آواز سے درود شریف پڑھنا کیسا
بینوا توجروا.
✍🏻الجواب...
خطبہ میں حضور اقدسﷺ کا نام پاک سن کر انگوٹھے نہ چومے یہ حکم صرف خطبہ کے لۓ ہے ورنہ عام حالات میں نام نامی سن کر انگوٹھے چومنا مستحب ہے
اور درود شریف بوقت خطبہ دل میں پڑھ سکتے ہیں آواز سے پڑھنا جائز نہیں کہ زبان کو جنبش نہ دے اس لۓ کے زبان سے سکوت فرض ہے ایسا ہی
فتاوٰی رضویہ شریف
جلد سوم
صفحہ 741
صفحہ 759
اور فتاوٰی امجدیہ
جلد اول
صفحہ 286 پر ہے
اور بحرالرائق
جلد دوم
صفحہ155 میں ہے
واما وقت الخطبہ فالکلام مکروہ تحریما ولو کان امرا بمعروف او تسبیحا او غیرہ.. اھ
نیز درمختار
مع شامی
جلد اول
صفحہ606 میں ہے
الصواب انه یصلی علی النبیﷺ عند سماع اسمه فی نفسه..اھ
*واللہ سبحانہ وتعالٰی اعلم*
📚حوالہ
فتاوٰی فقیہ ملت
معروف بہ فتاویٰ مرکز تربیت افتاء
جلد اول
باب صلٰوۃ الجمعہ
صفحہ247
0 comments:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔