*Darulifta ahlesunnat*
*Dawateislami*
*_____________________*
*سوال*
Salam
Huzoor aqs ( rays) Ki soorat me banayi Jane wali video ke jawaz Ki soorat me iski illat byan farmade?
*جواب*
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
جائزامورکی ویڈیوبنواناجائزہے جیسے علماے اہل سنت کے بیانات ، تلاوت قرآن وغیرہ اس میں شرعا کوئی ممانعت نہیں کہ جیسے آئینے میں نظرآنے والے عکس پر تصویر کا حکم نہیں اسی طرح مووی میں نظرآنے والے عکس پر بھی تصویرکا حکم نہیں اورامام اہل سنت مجدددین وملت امام احمد رضا خان و صدرالشریعۃ بدرالطریقہ مفتی محمد امجد علی اعظمی رحمہمااللہ تعالیٰ کی کتب سے یہی ظاہرہے کہ شعاعوں سے بننے والے عکوس تصویرنہیں ہیں۔
(جدالممتار ج1ص312-311 ادارہ تحقیقات امام احمد رضاکراچی)
(فتاوی امجدیہ ج1 ص184 مکتبہ رضویہ کراچی)
لیکن اس کے ساتھ اس بات کا خیال رکھنا نہایت ضروری ہے کہ یہ حکم جائز و حلال پروگراموں کے بارے میں ہے جیسے علماے اہلسنت کے بیانات، تلاوت قرآن اور نعت کی مووی وغیرہ۔البتہ شادی کے موقع پر عورتوں کی بے پردہ وڈیو بنانا، یونہی فلموں، ڈراموں، گانوں، باجوں کی وڈیو بنانا ،بنوانا،دیکھنا، سننا اور خرید و فروخت سب ناجائز و حرام ہیں۔اور ان كے ناجائز ہونے کی وجہ غیر شرعی امور ہیں ۔
واللہ ورسولہ اعلم ، عزوجل وصلی اللہ تعالی علیہ وسلم
*Darulifta@Dawateislami.net*
0 comments:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔