Pages

Sunday, 30 May 2021

مولوی نامہ

#مولوی_نامہ

#مولویوں کو ملک سے نکال دو سکون ہوجائے گا. 
#مولویوں کو دین کا کچھ پتا ہی نہیں ہے. 
دین تو بڑا آسان ہے ان #مولویوں نے اسے مشکل بنادیا ہے. 
یہ #مولوی دین کے ٹھیکے دار بنے بیٹھے ہیں. 
اب ہماری #مولویوں سے کھلی جنگ ہے. 

آپ غور کیجیے گا یہ جملے کہنے والے لوگ صرف #جمعے کو، اور اکثر تو صرف #عید کے دن ہی وضو کرتے ہیں۔
 اور ہمیں سکھا رہے ہیں کہ #دین کہاں سے آئے گا اس پر کیسے عمل ہوگا🤨🤨🤨

الفاظ تھوڑے سخت ہیں
لیکن
اب حد ہوچکی ہے۔

جس کی خود حروفِ تہجّی پڑھنے کی اوقات نہیں ہے وہ وقت کے #علماء و محدثین پر تنقید کر رہا ہے۔
بھائی #شیخ، #چوہدری، #فلاں، #فلاں #لبرل!
تم کو پتا ہے #مولوی کون ہوتا ہے؟

جس نے اپنی زندگی کے نہیں بلکہ #جوانی کے وہ خوبصورت 11 سال، اگر حافظ بھی ہے تو 15 سال، اگر مفتی ہے تو 18 سال صرف اور صرف اللہ کے دین کو پڑھنے میں وقف کیے ہوتے ہیں، جو تم نے #عیاشیوں اور دنیا کی رنگینیوں میں گم کردیے_________!

#اسکوپ کیا ہے مولوی کا اس معاشرے میں؟
دیا کیا ہے آپ نے مولوی کو جو لینے پر تلے ہو؟
 اپنے محلے کی مسجد، #مدرسے میں جا کر تو دیکھو کس حال میں رہ رہے ہیں یہ لوگ😢😢😢
چلیں اس بات کا تو گلہ ہے ہی نہیں کہ ان کو ملا کیا، وہ الگ بحث ہے۔
بات یہ ہے کہ تم کون ہو؟
#تعلیم کیا ہے تمہاری؟
#وضو کے فرائض پتہ ہیں؟
#غسل کرنا جانتے ہو؟
#جانور_ذبح کرنے کا سنت طریقہ جانتے ہو ؟
آخری بار باجماعت #فجر کب پڑھی تھی؟
#قرآن کتنا جانتے ہو؟
#حدیث کتنی پڑھی ہے؟
#فقہی_مسائل کتنے سمجھ لیتے ہو؟
معیشت و معاشرت پر کتنی #احادیث ازبر ہیں؟

اوقات تمہاری #قاعدہ کی نہیں اور علماء کے خلاف گز بھر لمبی زبان نکلی پڑی ہے۔

وجہ یہ ہے کہ #مولوی نے قرآن پڑھ رکھا ہے وہ تمہارے #حرام کاموں کو "حرام" کہنا جانتا ہے۔
اس لیے تمہاری دکھتی رگ پھڑکتی ہے۔
وہ تمھیں #گستاخوں سے خبردار کرتا ہے. 
وہ #نبیﷺ کے #دشمنوں سے سب تعلقات ختم کرنے کا درس دیتا ہے. 
#مولوی کیا یہ غلط کرتا ہے؟
اپنی نہیں نبیﷺ کی #ناموس کی خاطر اسیری کاٹتا ہے، اپنی جان دیتا ہے. 
کیا تم اپنے سیاسی لیڈر پہ نہیں مرتے؟ اسکے دشمن کی زبانیں نہیں کھینچتے؟ تو پھر مولوی ہی پہ تنقید کیوں؟؟؟
 
ہاں #مولوی تنقید برائے تنقید نہیں کرتا،
وہ اپنی گفتگو سے نرمی تو ختم کر سکتا ہے #تہذیب کا دامن نہیں چھوڑتا،
وہ ایک #چٹائی پر 10 ہزار کی تنخواہ میں زندگی گزار دیتا ہے
مگر کبھی تمہاری طرح #ضمیر کے سودے نہیں کرتا،
#سود نہیں کھاتا
 وہ تمہاری #دُنیا پر نظر کیے بغیر تمہاری #آخرت سنوارنا چاہتا ہے، اس لیے تم کو کھٹکتا ہے....😒

ورنہ مجھے بتا دو #اختلافات کہاں نہیں ہیں؟
 دوغلے، دھوکے باز اور سفید پوش کالی بھیڑیں کس شعبے اور کس ادارے میں نہیں؟
یونیورسٹی کالج اسکولوں میں نہیں؟
کاروبار، فیکٹریوں، زمینوں یا وڈیروں میں نہیں؟
سیاست میں نہیں؟ میڈیا میں نہیں؟ 
سائنس میں نہیں؟ طب میں نہیں؟
حکمت میں نہیں؟ تہذیب میں نہیں؟

 قومیت لسانیت سے لے کر ملکی معیشت و کاروبار تک ہر ادارے میں کچھ نہ کچھ برے لوگ ہیں. 
تو پھر ایک مولویت سے ہی کیوں تکلیف ہے؟😠

ہاں #سنو اس میں بھی غلطی تمہاری ہے. 
تم بھی تو ہر داڑھی والے کو مولویت سے جوڑ دیتے ہو. 
ہر ٹوپی پگڑی والے کو عالم سمجھ لیتے ہو. 
ہر نمازی کو تم مفتی گردان لیتے ہو. ایسا کیوں؟

دنیا کے معاملے میں:
کبھی تم نے فارمیسی جا کر سبزی خریدی ہے؟  
تھانے بھیج کر بچوں کو تعلیم دلوائی ہے؟ 
جوتے کی دوکان سے صوفے خریدے ہیں؟
مستری سے کبھی دانت نکلوایا؟
رنگ والے سے کبھی بال کٹوائے؟
دھوبی سے کبھی جوتے پالش کروائے؟
ڈاکٹر کے کلینک میں بل جمع کروائے؟
بینک میں جا کر کبھی پاسپورٹ بنوائے؟

وہاں تمہاری بڑی عقل چلتی ہے کہ ہر چیز اسی کے مقام و ماہر سے ہی صحیح ہے،

"تو ایک دین ہی مظلوم ملا تھا جو دھوکے میں آگئے؟" 
کیوں گئے تھے "انجینیئر" سے دین کی بات پوچھنے؟
کیوں ایم بی بی ایس ڈاکٹر سے شرعی مسئلہ پوچھا تھا؟
کیوں محلے کے "حاجی" صاحب کا پائنچہ اونچا دیکھ کر ان سے عقائد پر بات کی تھی؟
 کیوں صرف داڑھی دیکھ کر تم ایک کیمسٹری کے طالب علم کو عالم سمجھ لیا؟ 

تم تو اتنے عقلمند تھے دنیا جہاں کی سمجھ رکھتے تھے بس یہیں پر معصوم بننا تھا؟
تو قصور کس کا ہوا؟
 تمہارا یا مولوی کا؟
تم نے سمجھا ہی نہیں ہے عالم ہوتا کون ہے
مدرسے کیا اہمیت رکھتے ہیں 
 دارالافتاء کسے کہتے ہیں۔

میں مانتا ہوں کالی بھیڑیں مولویوں میں بھی ہیں لیکن وہ کہاں نہیں ہیں؟
👈 کسی نے بڑی اچھی بات کی ہے کہ چوروں اور لٹیروں نے داڑھی رکھ لی ہے

دو نمبر لوگوں کے چکر میں کب تک اپنے ہی لوگوں کو گالیاں دوگے؟
تم نے ہی پلمبر سے دانت نکلوا لیا تو اس میں مولوی کا کیا قصور؟
کیوں تم دین سیکھنے صحیح لوگوں کے پاس نہیں جاتے؟
کیوں تم کو صرف دین ہی کے معاملے میں رائے زنی کا شوق ہے؟
آخر کب تک یہ "مُلا" اور "مسٹر" کی جنگ چلتی رہے گی؟
کب تمہاری عقلمندی یہاں فعال ہوگی؟
 کب یہ بالقصد معصومانہ رویہ ختم کرو گے؟

👈کہیں ایسا تو نہیں کہ مولوی کا نام لے کر دین اسلام سے نفرت کر رہے ہو؟

خدارا علمائے دین کی عزت کرو اپنی آنکھوں سے ظلمت، عصبیت اور نادانی کی پٹی اتار دو۔
اب بس کرو🙏 بس کرو🙏______________

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔