Pages

Saturday 11 January 2020

حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسم مبارک کے ذکر پر انگوٹھے چوم کر آنکھوں پر رکھنا نہ صرف جائز بلکہ مستحب عمل ہے۔ یہ عمل خلیفہ رسول سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی سنت ہے۔

حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسم مبارک کے ذکر پر انگوٹھے چوم کر آنکھوں پر رکھنا نہ صرف جائز بلکہ مستحب عمل ہے۔ یہ عمل خلیفہ رسول سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی سنت ہے۔ امام سخاوی رحمۃ اللہ علیہ ’المقاصد الحسنۃ (1 : 384، رقم : 1021)‘ میں فرماتے ہیں :

’’مؤذن سے اذان میں اَشْهَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اﷲِسن کر انگشتانِ شہادت کے پورے جانبِ باطن سے چوم کر آنکھوں پر ملنا اور یہ پڑھنا چاہیے : اَشْهَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُه وَرَسُوْلُه، رَضِيْتُ بِاﷲِ رَبًّا وَبِالاِسْلَامِ دِيْنًا وَبِمُحَمَّدٍ نَبِيًّا (میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ کے بندے اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں، اور میں اللہ کے رب ہونے پر، اِسلام کے دین ہونے پر اور محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نبی ہونے پر راضی ہوں۔‘‘

دیلمی نے اس حدیث کو الفردوس بماثور الخطاب میں حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ جب انہوں نے مؤذن کواَشْهَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اﷲِ کہتے ہوئے سنا تو یہ دعا پڑھی، اور دونوں انگشتانِ شہادت کے پوروں کو چوم کر آنکھوں سے ملا۔ یہ دیکھ کر حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :

’’جس نے میرے پیارے دوست کی طرح عمل کیا، اس پر میری شفاعت حلال ہوگئی۔‘‘

ملا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ اس حدیث پر تبصرہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں : اگر یہ عمل حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے ثابت ہے تو اس پر عمل کرنا کافی ہے۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ہے : ’’تم پر میرے بعد میری سنت اور سنتِ خلفائے راشدین لازم ہے۔‘‘

عجلونی، کشف الخفاء، 2 : 270، رقم : 2296

ائمہ فقہاء بھی اذان میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اسم مبارک سن کر انگوٹھے چومنے کو مستحب قرار دیتے ہیں۔

علامہ ابن عابدین شامی رحمۃ اللہ علیہ اپنے مشہور و معروف فتاویٰ رد المحتار علی الدر المختار میں فرماتے ہیں :

’’مستحب ہے کہ اذان کی پہلی شہادت سننے پر صَلَّی اﷲُ عَلَيْکَ يَارَسُوْلَ اﷲِ اور دوسری شہادت سننے پر قُرَّةُ عَيْنِی بِکَ يَارَسُوْلَ اﷲِ کہا جائے، اور پھر اپنے دونوں انگوٹھوں کے ناخن چوم کر اپنی آنکھوں پر رکھ کر کہو : اَللّٰهُمَّ مَتِّعْنِیْ بِالسَّمْعِ وَالْبَصَرِ کیونکہ بے شک حضور نبی کرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایسا کرنے والے کو اپنے پیچھے جنت میں لے جائیں گے۔‘‘

ابن عابدين شامی، رد المحتار، 1 : 398

علامہ طحطاوی حنفی رحمۃ اللہ علیہ رقم طراز ہیں :

’’قہستانی نے کنز العباد سے نقل کیا ہے کہ بے شک جب اذان میں پہلی بار اَشْهَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اﷲِ سنے تو اس کے جواب میں صَلَّی اﷲُ عَلَيْکَ يَارَسُوْلَ اﷲِ کہے اور دوسری بار سنے تو دونوں انگوٹھوں کے ناخن چومتے ہوئے یہ کہے :قُرَّهُ عَيْنِی بِکَ يَارَسُوْلَ اﷲِ، اَللّٰهُمَّ مَتِّعْنِی بِالسَّمْعِ وَالْبَصَرِ. ایسا کرنا مستحب ہے اور بے شک حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایسا کرنے والے کو جنت میں اپنے ساتھ لے جائیں گے۔‘‘

طحطاوی، حاشيه علی مراقی الفلاح شرح نور الايضاح، 1 : 138

علامہ عبد الحئی لکھنوی   لکھتے ہیں :

’’جاننا چاہیے کہ اذان میں پہلی شہادت سن کر صَلَّی اﷲُ عَلَيْکَ يَارَسُوْلَ اﷲِ اور دوسری شہادت سن کر قُرَّةُ عَيْنِیْ بِکَ يَارَسُولَ اﷲِ اور پھر دونوں انگوٹھوں کے ناخن آنکھوں پر رکھ کر اَللّٰهُمَّ مَتِّعْنِیْ بِالسَّمْعِ وَالْبَصَرِ کہنا مستحب ہے۔ پس حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس شخض کو جنت میں لے جائیں گے۔ ایسا ہی کنز العباد میں ہے۔‘‘

عبد الحی لکهنوی، مجموعه فتاوی، 1 : 189

واللہ اعلم و رسولہ اعلم ۔

2 comments:

Ishaq Qureshi نے لکھا ہے کہ

ملا علی القاری علیہ الرحمہ کے اس قول کا ابوغدہ نے جو رد کیا ہے اس کا کیا جواب ہے ؟

Unknown نے لکھا ہے کہ

Did you realize there is a 12 word sentence you can say to your partner... that will induce intense emotions of love and impulsive appeal to you deep inside his heart?

That's because hidden in these 12 words is a "secret signal" that triggers a man's instinct to love, cherish and guard you with his entire heart...

12 Words That Fuel A Man's Desire Response

This instinct is so built-in to a man's genetics that it will drive him to try better than ever before to to be the best lover he can be.

In fact, triggering this influential instinct is absolutely essential to achieving the best ever relationship with your man that the instance you send your man one of the "Secret Signals"...

...You will immediately notice him expose his mind and heart to you in a way he never expressed before and he'll perceive you as the only woman in the galaxy who has ever truly attracted him.

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔