Pages

Thursday, 2 February 2017

پھر کہنا ہم جیسے تھے

پتھر سے کلمہ پڑھواؤ پھر کہنا "ہم جیسے تھے"
ڈوبے سورج  کو لوٹاؤ  پھر کہنا "ہم جیسے تھے"

تم بھی ذدا معراج کو جاؤ پھر کہنا "ہم جیسے تھے"
جاؤ    نمازیں لے کر آؤ   پھر کہنا   "ہم جیسے تھے"

لوہے سے تلوار بنانا  عام ہے دنیا میں  لیکن
ٹہنی کو تلوار بناؤ پھر کہنا "ہم جیسے تھے"
پیشانی پر داغ بنانا کوئی مشکل کام نہیں
نقشِ قدم پتھر پہ بناؤ پھر کہنا "ہم جیسے تھے"
بام و در و دیوار سلامی دینے لگیں کچھ ایسا کرو
پیڑ کو اپنے پاس بلاؤ پھر کہنا "ہم جیسے تھے"
اوپر جانا , نیچے آنا یہ تو بشر کی طاقت ہے
سیرِ جنت کر کے دکھاؤ پھر کہنا "ہم جیسے تھے"
سرورِ دیں کی بات بڑی ہے مانو ان سب باتوں کو
ان کے غلاموں سے بن جاؤ پھر کہنا "ہم جیسے تھے"
ان کی ہر اک انگلی سے تھا جاری چشمہ ائے "کلیم"
پانی اُن پیاسوں کو پلاؤ پھر کہنا "ہم جیسے تھے"

الصلوۃوالسلام و علیک یا رسول اللہ
الصلوۃو السلام و علیک یا حبیب اللہ

1 comments:

Yousuf Saifi نے لکھا ہے کہ

کیا بے مثال نعت ہے جس میں عقیدہ کی درستگی مخالفین کا جواب اور اہلسنت کیلئے سبق بھی ہے اس کے شاعر کا نام کیا ہے؟

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔