وہابی غیر مقلد اسکالر ذاکر نائک کے کفریہ عقائد
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
دور حاضر کا مشہور اسکالر‘ کوٹ ٹائی میں ملبوس ماڈرن اسلام کا شیدائی ڈاکٹر ذاکر نائیک بھی غیرمقلدین اہلحدیث فرقے سے تعلق رکھتا ہے کچھ عرصے قبل نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود کے ایک سوال کے جواب میں اس نے کہا کہ میرا تعلق اہلحدیث فرقے سے ہے اور میں ذاتی طورپر اہلحدیث ہوں۔ (جیو ٹی وی انٹرویو 2008 )
ڈاکٹر ذاکر نائیک کے جواب سے واضح ہو گیا ہے کہ جو عقائد غیر مقلدین فرقے کے ہیں‘وہی عقائد ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ہیں ۔ اس کے علاوہ بھی ڈاکٹر ذاکر نائیک نے جو شعائر اسلام کے خلاف باتیں کیں ہیں وہ بھی ملاحظہ ہوں۔
1:۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک سے اگر ہندو سوال کرے گا توجواب میں اس کو وہ میرے بھائی کہہ کر مخاطب کرتا ہے۔ (کتاب : خطباتِ ذاکر نائیک صفحہ نمبر 259 سٹی بک پوائنٹ اردو بازار کراچی)
تبصرہ :… ایک مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے کیا کبھی کافر مسلمان کا بھائی ہو سکتا ہے؟
2:۔ قرآن و حدیث میں یہ ذکر کہیں بھی نہیں ہے کہ عورتیں مساجد میں جا سکتیں۔ (کتاب : خطباتِ ذاکر نائیک صفحہ نمبر 272 سٹی بک پوائنٹ اردو بازار کراچی)
تبصرہ :… کیا ذاکر نائیک نے تمام حدیثیں پڑھ لیں؟
3:۔ اسلام میں فرقوں کی گنجائش نہیں ہے۔ (کتاب : خطباتِ ذاکر نائیک صفحہ نمبر 316 مطبوعہ سٹی بک پوائنٹ اردو بازار لاہور)
تبصرہ :… جب ڈاکٹر ذاکر نائیک کے نزدیک فرقوں کی گنجائش نہیں ہے تو پھر ٹی وی چینلز پر اپنے آپ کو اہلحدیث فرقے کا مولوی کیوں کہلواتا ہے؟
4:۔ جب کسی مسلمان سے پوچھا جاتا ہے کہ تم کون ہو عموماً جواب یہ ملتا ہے کہ میں سنی ہوں یا میں شیعہ ہوں اسی طرح کچھ لوگ اپنے آپکو حنفی‘ شافعی‘ مالکی‘ حنبلی کہتے ہیں اور کوئی یہ کہتا ہے کہ میں دیو بندی ہوں یا بریلوی ہوں۔ ایسے لوگوں سے پوچھا جاسکتا ہے کہ ہمارے نبی ﷺ کیا تھے؟کیاوہ حنبلی‘ شافعی‘ حنفی یا مالکی تھے؟ بالکل نہیں۔
(کتاب : خطباتِ ذاکر نائیک صفحہ نمبر 317سٹی بک پوائنٹ اردو بازار کراچی)
تبصرہ:… جب رسول اﷲ ﷺ سنی‘ حنبلی‘ حنفی‘ شافعی اور مالکی نہ تھے تو کیا حضوراﷲﷺ اہلحدیث تھے؟ بالکل نہیں۔
5:۔ حضور اﷲ ﷺ لکھنا‘ پڑھنا نہیں جانتے تھے۔ (معاذ اﷲ)
(خطبات ذاکر نائیک صفحہ نمبر 57`58 )(ڈاکٹر فیض احمد چشتی)
تبصرہ:… ڈاکٹر ذاکر نائیک اﷲ تعالیٰ کے رسول ﷺ کی بیان کی ہوئی حدیثیں پڑھ کر خود کو پڑھالکھا ظاہر کرتا ہے اور جن کی حکمت و دانائی سے بھر پور حدیثیں بیان کر تا ہے اس نبی ﷺ کے متعلق یہ لکھتاہے کہ وہ (معاذ اﷲ) پڑھے لکھے نہ تھے دوسری زبان میں یوں سمجھ لیں کہ نائیک نے اﷲتعالٰی کے رسول ﷺ کوان پڑھ لکھا۔ کیا اپنے نبی ﷺ کو ان پڑھ کہنے والا خود پڑھا لکھا ہوسکتا ہے؟ یا جاہل؟
6:۔ تین طلاقیں تین نہیں بلکہ ایک ہیں۔ (طلاق کے عنوان سے سی ڈی میں بیان)
تبصرہ‘… تین طلاق کے تین ہونے پر پوری امت مسلمہ کا اجتماع ہے اور ڈاکٹر ذاکر نائیک کے نزدیک تین طلاقیں ایک ہیں لہذا جماع امت کا انکار کرنے والا گمراہ ہے۔
7:۔ معرکئہ کربلا سیاسی جنگ تھی اور یزید پلید کو( رحمتہ اﷲ علیہ) کہا۔ (مشہور سی ڈی سوالات کے جوابات‘ سی ڈی ادارے کے پاس موجود ہے)
تبصرہ:… ڈاکٹر ذاکر نائیک نے معرکئہ کربلا کو سیاسی جنگ قرار دے کر گھرانہ اہلبیت کی قربانیوں کا مذاق اڑایا ہے اور دشمن اسلام اور دشمن اہلبیت یزید پلید کو رحمتہ اﷲ علیہ کہہ کر ثابت کردیا ہے کہ میں یزیدی ہوں۔
8:۔ مزارات پر حاضری دینا‘ غیر اﷲ کا وسیلہ پیش کرنا اورمیلاد کی محافل کا انعقاد شرک ہے۔
تبصرہ:… ڈاکٹر ذاکر نائیک دراصل ہندوستان کے شہر مدراس کا رہنے والا ہے یعنی مدراسی ہے نہ وہ کسی درالعلوم سے فارغ التحصیل ہے وہ عالم دین نہیں ہے اپنی طرف سے جو جواب سمجھ میں آتا ہے وہ دینا شروع کردیتا ہے اگر وہ واقعی عالم دین ہوتا توایسے جوابات ہرگز نہ دیتا لہذا ذاکر نائیک سے ہماری گزارش ہے کہ وہ علم دین سیکھ لے تاکہ گمراہیت سے بچ جائے۔
9:۔ فجر کی سنتوں کی کوئی خاص اہمیت نہیں ہے مولویوں نے اسے اہمیت والا بنادیا ہے۔ (پروگرام پیس ٹی وی چینلز 2007)
تبصرہ:… ڈاکٹر ذاکر نائیک اگر صحاح ستہ پڑھ لیتا یعنی بخاری شریف‘ مسلم شریف‘ ابودائود شریف وغیرہ پڑھ لیتا تو کبھی اس طرح اہمیت والی عبادت کو غیر اہم قرار نہ دیتا مگر افسوس کہ اس نے کبھی علم سیکھنے کی کوشش ہی نہیں کی۔
10:۔ ذاکر نائیک سے کوئی بھی سوال کیا جائے تو فوراًجواب آتا ہے سورہ انفال آیت 17 حالانکہ کوئی شخص بھی اس طرح برجستہ جواب نہیں دے سکتا میں ڈاکٹر ذاکر نائیک پر الزام نہیں لگاتا آپ خود ہی تحقیق کرلیں جو یہ آیت نمبر بتاتا ہے اس سوال کا جواب اس آیت میں ہوتا ہی نہیں ہے یعنی اپنی طرف سے آیت نمبر کہہ کر قرآنی آیت کا مفہوم بتا کر آگے بڑھ جاتا ہے ‘تحقیق ضرور کیجئے گا۔محترم بھائیو! یہ تو چند جھلکیاں ڈاکٹر ذاکر نائیک کے عقائد کی تھیں اس کے علاوہ جتنے اہلحدیث فرقے کے عقائد و نظریات ہیں یہ انہی عقائد و نظریات پر کار بند ہے لہذا عوام الناس کو چاہیے کہ وہ ایسے لوگوں کے خطبات سننے سے پرہیز کریں یاد رکھئے تقابل ادیان کا علم رٹ لینے سے فقط کوئی عالمی مذہبی اسکالر نہیں بن جاتا بلکہ علم کے ساتھ رب کا فضل بھی ہونا چاہئے جو صرف سنی صحیح العقیدہ شخص کو ہی مل سکتا ہے ۔(اللہ تعالیٰ اہل اسلام کو ان فتنوں سے بچائے آمین ۔ دعا گو ڈاکٹر فیض احمد چشتی)
Saturday, 1 July 2017
وہابی غیر مقلد اسکالر ذاکر نائک کے کفریہ عقائد
Posted by
Unknown
0 comments:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔