Pages

Tuesday, 11 July 2017

لا تعلمھم نحن نعلمھم علم نبوی کے رد میں مخالفین کی ایک غلط دلیل کا جواب

لا تعلمھم نحن نعلمھم علم نبوی کے رد میں مخالفین کی ایک غلط دلیل کا جواب
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
منکرین سب سے بڑی دلیل اس ارشادِ الٰہی کو بناتے ہیں؛ فرمایا: اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم

لا تعلمھم نحن نعلمھم۔ تم منافقین کو نہیں جانتے ہم انہیں جانتے ہیں

لیکن ائمہ سلف الصالحین مفسرین نے اسکی تفسیر میں کچھ یوں لکھا ہے؛۔ مثلا امام ابواللیث سمرقندی رحمتہ اللہ علیہ (م ۳۸۶ھ) لکھتے ہیں؛۔ اللہ تعالیٰ فرما رہا ہے

لانی عالم السروالعلانیۃ ونعلم نفاتھم نعرفک حالھم۔

میں ظاہر و مخفی جانتا ہوں اور ان کے نفاق کو بھی جانتا ہوں اور ہم ان کا حال تم پر آشکار کردیں گے۔

دکتور الازھر ڈاکٹر محمد ابوشھبہ منکرین کا رد کرتے ہوئے لکھتے ہیں؛۔

فلیس فی الایۃ اسمرار عدم العلم بحالھم بل فیھا مایشعر بان اللہ یفضحھم یکشف امرھم لنبیۃ علیہ السلام والمومنین المرۃ بعد المرۃ فالمراد بالمرتین التکثیر کقولہ سبحانہ ثم ارجع البصر کرتین والایۃ تشعر باطلاع اللہ سبحاہ نبیہ علیہ السلام علی احوالھم ولا سیما وقد ورد فی الروایۃ مایوید ذلک اخرج ابن ابی حاتم والطبرانی فی الاوسط وغیرھما عن ابن عباس رضی اللہ عنھما قال قام فینا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یوم الجمعۃ خطببا فقال قم یا فلان فاخرج فانک منافق اخرج یا فلاں فانک منافق فاخرجھم باسمائھم ففضحھم (دفاع عن السنۃ ۳۳۲)۔

ترجمہ؛۔ اس آیت مبارکہ میں کہیں نہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا منافقین کو نہ جاننا دائمی ہے بلکہ اس میں یہ اطلاع ہے کہ اللہ تعالیٰ عنقریب انہیں ذلیل و رسوا فرمائے گا اور ان کے معاملہ کو حضور علیہ السلام اور اہل ایمان پر خوب منکشف کردے گا یہاں مرتین سے کثرت مراد ہے جیسا کہ اس ارشاد الٰہی (ثم ارجع البصر کرتین) میں ہے آیت تو واضح کررہی ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے نبی علیہ السلام کو ان کے احوال پر مطلع فرمارہا ہے اور اسکی تائید یہ حدیث ہے جسے امام ابن ابی حاتم ، طبرانی نے اوسط اور دیگر محدثین نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے نقل کیا رسول اللہ علیہ السلام جمعہ کے اجتماع میں خطبہ کے لیئے کھڑے ہوئے تو فرمایا فلاں تو اٹھ جا اور نکل جا تو منافق ہے، فلاں تُو اٹھ اور نکل جا تُو منافق ہے تو ان کے نام لے لے کر آپ علیہ السلام نے انہیں نکال کر رسوا فرمایا۔

یعنی ثابت ہوا کہ دور جدید کے خوارج جو ان آیات کو لے کر بنا سلف کے معنی و تفسیرات کے اپنی خودساختہ تعلیمات نشر کرتے ہیں اسی وجہ سے لوگوں کے اذھان دین میں گمراہ ہوتے ہیں۔ اللہ سب کو ہدایت عطا فرمائے ۔

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔