Pages

Thursday, 6 July 2017

عورتوں اور مردوں کا ایک دوسرے کی مشابہت کرنے کا گناہ

عورتوں اور مردوں کا ایک دوسرے کی مشابہت کرنے کا گناہ
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
عن عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما قال  : قال رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم : لَیْسَ مِنَّا مَنْ تَشَبَّہَ بِالرِّجَالِ مِنَ النِّسَآئِ وَ لاَ مَنْ تَشَبَّہَ بِالنِّسَآئِ مِنَ الرِّجَالِ۔
ترجمہ : حضرت عبد اللہ بن عمر و رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم  نے ارشاد فرمایا : ہمارے گروہ سے نہیں وہ عورت کہ مردوں سے تشبہ کرے ، اور نہ وہ مرد کے عورتوں سے مشابہت اختیار کرے ۔
(المسند لاحمد بن حنبل، ۲/۲۰۰ )(مجمع الزوائد للہیثمی، ۸/۱۰۳)(الترغیب والترہیب للمنذری، ۳/۱۰۴)( کنز العمال للمتقی، ۴۱۲۳۷، ۱۵/۳۲۴)(الجامع الصغیر للسیوطی،         ۲/۴۷۰)(حلیۃ الاولیاء لابی نعیم ، ۳/۳۲۱)(المسند للعقیلی، ۲/۲۳۲)

عن أبی ہریرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال: لعن رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم مخنثی الرجال الذین یتشبہون بالنسآء و المترجلات من النساءالمشبہات بالرجال ، و راکب الفلاۃ و حدہ ۔
ترجمہ : حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم  نے لعنت فرمائی زنانہ مردوں پر جو عورتوں کی صورت بنیں ، اور مردانی عورتوں پر جو مردوں کی شکل بنیں ۔ اور جنگل کے اکے لئے سوار کو ۔ یعنی جو خطرہ کی حالت میں تنہا سفرکو جائے ۔
(المسند لاحمد بن حنبل، ۲/۲۷۸)( مجمع الزوائد للھیثمی، ۴/۲۵۱)( تلبیس ابلیس لابن الجوزی، ۲۳۹)

عن عمار بن یاسر رضی اللہ تعالیٰ عنہما قال : قال رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم:ثَلٰثَۃٌ لاَ یَدْخُلُوْنَ الْجَنَّۃَ أبَدًا، ألدَّیُّوْثُ وَ الرِّجْلَۃُ مِنَ النِّسَآئِ وَ مُدْمِنُ الْخَمَرِ ۔
ترجمہ : حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:ـ تین شخص کبھی جنت میں نہ جائیں گے ۔ دیوث مردانی عورت ، اور شراب کا عادی ۔
(مجمع الزوائد للہیثمی، ۵/۲۶۵)( الجامع الصغیر للسیوطی ۱/۲۱۴)(السنن للنسائی، زکاۃ     ۱۶)(دعا گو ڈاکٹر فیض احمد چشتی)

عن عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما قال : قال رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم: ثَلٰثَۃٌ لاَ یَنْظُرُ اللّٰہُ اِلَیْہِمْ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ، ألْعَاقُّ لِوَالِدَیْہِ ، وَا لْمَرْأۃُ الْمُتَرَجِّلَۃُ الْمُتَشَبِّہَۃِ بِالرِّجَالِ وَ الدَّیُّوْثُ ۔
ترجمہ : حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم  نے ارشاد فرمایا : تین شخصوں پر اللہ روز قیامت نظر رحمت نہ فرمائیگا۔  ماں باپ کا نافرمان ، مردانی عورت مردوں کی وضع بنانے والی ، اوردیوث ۔
(السنن  الکبری  للبیہقی ، ۵/ ۲۶۵)(المستدرک للحاکم ۴/ ۱۴۶)(مجمع الزوائد للہیثمی ،           ۴/ ۷۸)(المسند لا بی  عوانۃ ۱/  ۴۰ )(الجامع الصغیر للسیوطی ،۱/۲۱۵)(المسند لا حمد بن حنبل ، ۲/ ۱۳۴)( اتحاف السادۃ  للزبیدی ،۴/۱۱۹)(الدر المنثور للسیوطی ، ۱/ ۳۳۹)(کنز العمال للمتقی ۴۳۸۱۹)(السلسلۃ  الصحیحۃ  للالبانی، ۶۷۴)(التفسیر لا بن کثیر ۱/ ۴۷۰ )( التفسیر للقرطبی،)

عن عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما قال : قا ل رسول اللہ صلی للہ تعالیٰ علیہ وسلم  : ثَلٰثَۃٌ لاَ یَدْخُلُوْنَ الْجَنَّۃَ، ألْعَاقُّ لِوَالِدَیْہِ ، وَ الدَّیُّوْثُ، وَ رِجْلَۃُ النِّسَآئِ ۔

ترجمہ : حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم  نے ارشا دفرمایا : تین شخص جنت میں نہ جائیں گے، ماں باپ سے عاق ، دیوث ، اور مردانی وضع عورت۔
(السنن للنسائی، با ب المنان بما  اعطی  ۱/۲۷۵)(المستدرک للحاکم ،۱/ ۷۲)(الجامع الصغیر  للسیوطی ،۱/  ۲۱۴)

عن أبی ہریرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ قا ل  : قال رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم  :  أرْبَعَۃٌ یُّصْبِحُوْنَ فِی غَضَبِ اللّٰہِ وَ یُمْسُوْنَ فِی غَضَبِ اللّٰہِ ،ألْمُتَشَبِّہُوْنَ مِنَ الرِّجَالِ بِالنِّسَآئِ ،وَ الْمُتَشَبِّہَاتِ مِنَ النِّسَآئِ بِالرِّجَالِ ، وَالَّذِیْ یَأتِی الْبَہِیْمَۃَ،وَالَّذِی یَأتِی  بِالرَّجُلِ ۔
ترجمہ : حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم  نے ارشاد فرمایا : چار شخص صبح کریں تو اللہ تعالیٰ کے غضب میں ، اور شام کریں تو اللہ تعالیٰ کے غضب میں ، زنانی وضع والے مرد ، مردانی وضع والی عورت ، چوپائے سے جماع کرنے والا، اغلامی ۔
(کنز  العمال للمتقی ، ۴۳۹۸۲ ،۱۶/۷۲)(مجمع الزوائد  للہیثمی، ۶/ ۲۷۲)(الدر المنثور للسیوطی، ۳/ ۱۰۱)(الترغیب والترہیب للمنذری ،  ۳/۲۸۷)

عن أبی امامۃ الباہلی رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال : قال رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم  : أرْبَعَۃٌ لَعَنَہُمُ اللّٰہُ فَوْقَ عَرْشِہٖ وَأمّنَتْ عَلَیْہِمْ مَلآئِکَتُہٗ ، ألَّذِی یَحْصِنُ نَفْسَہٗ عَنِ النِّسَآئِ وَلاَ یَتَزَوَّجُ وَ لاَ  یَتَسَرّٰی لِئَلاَّ یُوْلَدَ لَہٗ وَلَدٌ ، وَ الرَّجُلُ یَتَشَبَّہُ بِالنِّسَآئِ وَ قَدْ خَلَقَہُ اللّٰہُ ذَکَرًا ، وَ الْمَرْأۃُ تَتَشَبَّہُ بِالرِّجَالِ وَ قَدْ خَلَقَہَا اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ اُنْثٰی، وَ مُضْلِلُ الْمَسَاکِیْنَ ، وَ رَجُلٌ حَصُوْرٌ۔
ترجمہ : حضرت ابو امامہ باہلی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : چار شخصوں پر اللہ تعالی نے بالا ئے عرش سے لعنت بھیجی جس پر فرشتوںنے  آمین کہی،وہ شخص جو اپنے آپ کو عورتوں سے جدا رکھے اور شادی نہ کرے کہ اس کے  بچہ پیدا نہ ہو، مرد جو عورتوں سے مشابہت پیدا کرے حالانکہ اللہ تعالیٰ نے اسے مرد بنایا ہے  ۔ وہ عورت جو مردوں سے مشابہت پیدا کرے حالانکہ اللہ تعالیٰ  نے اسے  عورت بنایا ہے ، محتاجوں کو غلط راہ دکھانے والا ، اور نکاح کی قدرت رکھتے ہوئے نکاح نہ کرنے والا ۔(المعجم الکبیر للطبرانی ، ۸/ ۹۹)( مجمع الزوائد للہیثمی، ۴/ ۲۵۱)(دعا گو ڈاکٹر فیض احمد چشتی)

عن أبی امامۃ الباہلی رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال : قال رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم:  أرْبَعَۃٌ لُعِنُوْا فِی الدُّنْیَا وَ الآخِرَۃِ وَ أمّنَتِ الْمَلآئِکَۃُ ، رَجُلٌ جَعَلَہُ اللّٰہُ ذَکَرًا فَأنَّثَ نَفْسَہٗ وَتَشَبَّہَ بِالنِّسَآئِ ، وَ اِمْرَأۃٌ جَعَلَہَا اللّٰہُ اُنْثٰی فَتَذَکَرَتْ وَ تَشَبَّہَتْ بِالرِّجَالِ، وَ الَّذِی یُضِلُّ الْأعْمٰی ، وَ رَجُلٌ حَصُوْرٌ، وَ لَمْ یَجْعَلِ اللّٰہُ حَصُوْرًا اِلاَّ یَحْیَی بْنَ زَکَرِیَّا عَلَیْہِمَا الصَّلوٰۃُ و السَّلامُ ۔
ترجمہ : حضرت ابو امامہ باہلی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم  نے ارشاد فرمایا : چار شخصوں پر دنیا و آ خرت میں لعنت اتاری گئی تو فرشتوں نے آمین کہی، وہ شخص جس کو اللہ تعالیٰ نے مرد بنایا اور اس  نے اپنے آپ کو عورت بنالیا اور عورتوں سے مشابہت اختیار کر لی ، وہ عورت جس کو اللہ تعالیٰ نے عورت بنایا لیکن اس نے  مردانی  وضع  اختیار کی  کہ مردوں  سے مشابہت  پیدا  کر لی  ،وہ شخص  جس نے اندھے کو غلط راستہ بتایا ، وہ مرد جس کو عورت رکھنے کی طاقت ہے پھر وہ عورت سے رغبت نہ رکھے حالانکہ یہ حکم صرف حضرت یحی بن زکریا علی نبینا و علیہما الصلوٰۃ و السلام کے ساتھ خاص ہے ۔
(المعجم الکبیر للطبرانی، ۸/ ۲۰۴)(مجمع الزوائد للہیثمی ،)

عن بعض الشیوخ رضی اللہ تعالیٰ عنہم قال : قال رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم : لَعَنَ اللّٰہُ وَ الْمَلآئِکَۃُ رَجُلًا تَأنَّثَ وَ اِمْرَأۃً تَذَکَّرَتْ ، وَ رَجُلاً تَحَصَّرَ بَعْدَ یَحْیَی بْنِ زَکَرِیَّا عَلیٰ نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِمَا الصَّلوٰۃُ وَ السَّلامُ ، وَ رَجُلاً قَعَدَ عَلیَ الطَّرِیْقِ یَسْتَہْزِیٔ مِنْ أعْمٰی، وَ رَجُلًا شَبَعَ مِنَ الطَّعَامِ فِی یَوْمٍ مَسْغَبَۃٍ ۔
ترجمہ : بعض مشائخ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ  تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا : اللہ تعالی اور فرشتوں کی لعنت اس مرد پر جو زنانی وضع بنائے اور اس عورت پر جو مردانی وضع اختیار کرے ، اس مرد پر جو حضرت یحی بن زکریا علی نبینا و علیہاالصلوٰۃ و السلام کے بعد عورتوں سے بے رغبت رہے ، اس مرد پرجو راستہ میں بیٹھانا بینا پر ہنسے ۔ اور اس مرد پر جو قحط کے ایام میں پیٹ بھر کھانا کھائے ۔(کنز العمال  للمتقی، ۴۳۹۸۳، ۱۶/۷۳)
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہم مسلمانوں کو ان برے اور حرام کاموں سے بچنے کی توفیق عطاء فرمائے اور احکامِ شرعی پر عمل کرنے کی توفیق عطاء فرمائے آمین بجاہِ نبی الکریم الامیں صلی اللہ علیہ و سلّم ۔ (دعا گو ڈاکٹر فیض احمد چشتی)

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔