Pages

Thursday, 19 October 2017

مسلمانوں پر بدعت کے فتوے لگانے والوں سے کچھ سوال ہمارے بھی ہیں جواب کے منتظر ؟

مسلمانوں پر بدعت کے فتوے لگانے والوں سے کچھ سوال ہمارے بھی ہیں جواب کے منتظر ؟
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
غیر مقلد وہابی یہ جھوٹا دعوی کرتے ہوئے کبھی نہیں تھکتے کہ وہابی فرقہ کی بنیاد قرآن وحدیث پر ہے ۔۔۔اور ان کا ہرعمل قرآن و سنت کے مطابق ہی ہوتا ہے ۔ یہ وہابیوں کا کھلا ہوا فریب اور دھوکہ ہے۔ حقیقت یہ کہ وہابی فرقہ بدعات میں ڈوبا ہوا ہے ۔ اس کی بنیاد ہی بدعات و خرافات پر ہے ۔سعودی اقتدار اور اس حکومت میں ہورہی ہزار خرافات کو سارے وہابی بہ خوشی تسلیم کر لیتے ہیں یہ ان کی کھلی ہوئی مفاد پرستی ہے ۔ یہ تماشہ بھی عجیب ہے کہ بدعتوں پر جس گمراہ فرقے کی عمارت کھڑی ہے ۔ اس سے وابستہ لوگ سنی مسلمانوں سے اہل سنت کے عقائد ومعمولات پر قرآن وحدیث سے دلائل طلب کرتے ہیں ۔
الحمد للہ ۔۔۔۔۔ اہل سنت وجماعت کے تمام عقائد و معمولات کا سر چشمہ قرآن وحدیث ہی ہے ۔ اسلام کے نام پر ایجاد کی جانے والی تمام بدعات وخرافات کی مخالفت اور مذمت کرنے میں علمائے اہل سنت نے کبھی کوئی رعایت نہیں کی ۔امام اہل سنت اعلی حضرت امام احمد رضا خاں بریلوی علیہ الر حمہ بدعات وخرافات سے سخت نفرت کیا کرتے تھے آپ نے بدعات وخرافات کے رد میں جو انتہائی سخت موقف اختیار کیا اس کا ثبوت فتاوی رضویہ میں موجود آپ کےسینکڑوں فتاوی کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے ۔
مگر اہل سنت کے عقائد ومعمولات پر سنی مسلمانوں سے سوالات پوچھنے کا حق وہابیوں کو نہیں ہے کہ کون سی چیز کہاں سے آئی ہے ۔۔۔۔ ؟

کچھ پوچھنے سے قبل انہیں پہلے یہ بتانا ہوگا کہ :

(1) یہ سعودی ڈے کہاں سے آیا ہے ؟
کیا یہ ضلالت اور بربادی کی طرف لے جانے والی بدعت نہیں ۔۔۔۔۔۔ ؟
عید میلاد النبی کو شرک وبدعت قرار دینے والوں کے لیے سعودی ڈے کا اہتمام کس طرح ایمان اور اسلام بن جاتا ہے ؟

(2) ان کے یہ بڑے بڑے مدارس کہاں سے آئے ہیں ؟
کیا ان مدارس کا نصاب اور قیام کل کا کل بدعت نہیں ۔۔۔۔ ؟

(3) مکہ شریف اور مدینہء منورہ کی مساجد پر لگائے گئے یہ لاکھوں کروڑوں روپیوں کے مینار اورگنبد کہاں سے آئے ہیں ؟
کیا یہ کھلی ہوئی بدعت نہیں ؟

(4) سعودی کرنسی پر یہ گمراہ وہابی نجدی حکمرانوں کی تصاویر کہاں سے آئی ہیں ؟
کیا یہ جہنم میں لے جانے والی نجدی بدعت وہابیوں کی پیداوار نہیں ۔۔۔۔۔ ؟

(5) یہ سعودی عرب کانام کہاں سے آیا ہے ؟
کیا یہ مقدس ترین ملک ۔۔۔۔ نجدیوں وہابیوں کے باپ داداوں کی ملکیت تھی جو اسے ظالم وجابر سعود نامی بدنام زمانہ غاصب حکمراں کے نام منسوب کردیا گیا ۔۔۔۔۔ ؟

(6) یہ وہابیوں کے اخبارات اور رسائل کہاں سے آئے ہیں ۔۔۔۔؟ کیا یہ بدعت نہیں؟

(7) یہ پرنٹ کیا ہوا کاغذ پر قرآن کہاں سے آیا ہے ؟ ۔۔۔۔۔۔
کیا اس طرح قرآن کو چھاپنے کی ہدایت اللہ و رسول ( عزوجل و صلی اللہ علیہ دسلم ) نےدی ہے ؟

(8) یہ پریس سے چھپی حدیث کی کتابیں کہاں سے آئی ہیں ؟
کیا یہ حدیث کی کتابوں کا جدید انداز میں چھاپنا اور منظرعام پر لانا بدعت نہیں ۔۔۔۔ ؟

(9) یہ جلسے اور کانفرنسوں کی بدعات کا سلسلہ کہاں سے آیا ہے ؟

(10) یہ اہل حدیث اورسلفی نام کا بدعتی فرقہ کہاں سے آیا ہے ؟

(11) یہ شوشل میڈیا کے ذریعے وہابی فر قہ کے گمراہ کن عقائد و نظریات کی تبلیغ و اشاعت کی اجازت کہاں سے آئی ہے ؟

(12) یہ ڈاکٹر ذاکر نائیک اور ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کو سعودی حکومت کے ذریعے دیے جانے والے سعودی ایوارڈ کی بد عت کہاں سے آئی ہے ۔۔۔۔ ؟

ہم امید کرتے ہیں بات بات پر مسلمانوں پر بدعت کے فتوے لگانے والے پہلے ان تمام باتوں کا واضح اور روشن ثبوت وہابی علماء و مبلغین قرآن وحدیث سے پیش کریں ۔ اس کے بعد سنی مسلمانوں سے یہ دریافت کرنے کا حق انہیں حاصل ہو سکے گا کہ عید میلاد سلام وقیام اور عرس ونیاز کہاں سے آئے ہیں ۔ ؟ اور ہم یہ بھی امید کرتے ہیں جوان مہذب علمی زنداز میں دیا جائے گا جواب کا منتظر ؟ ڈاکٹر فیض احمد چشتی ۔

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔