Pages

Friday, 24 March 2017

پردہ صرف عورتوں کے لیے ہی کیوں؟

پردہ صرف عورتوں کے لیے ہی کیوں؟

عمومی طور ایک سوال کیا جاتا ہے کہ صِرف عورتوں کو ہی پردے و حِجاب کا حکْم کیوں دیا گیا ۔ جواب:عورت گھر کی دولت ہے اور دولت کو چھپا کر گھر میں رکھا جاتا ہے، ہر ایک کودِکھانے سے خطرہ ہے کہ کوئی چوری کرلے۔اسی طرح عورت کو چھپانا اور غیروں کو نہ دِکھانا ضَروری ہے۔

عورت گھر میں ایسی ہے جیسے چَمَن میں پھول اور پھول چَمَن میں ہی ہَرا بھرا رہتا ہے، اگر توڑ کر باہَر لایا گیا تو مُرجھا جائے گا۔اسی طرح عورت کا چَمَن اس کا گھر اور اسکے بال بچے ہیں،اس کو بلاوجہ باہَر نہ لاؤ ورنہ مُرجھا جائے گی۔عورت کا دِل نِہَایَت نازُک ہے، بَہُت جلد ہر طرح کا اَثَر قبول کرلیتا ہے، اس لیے اس کو کچی شیشیاں فرمایا گیا۔

ہمارے یہاں بھی عورت کو صِنْفِ نازُک کہتے ہیں اور نازُک چیز وں کو پتھروں سے دُور رکھتے ہیں کہ ٹوٹ نہ جائیں۔غیروں کی نگاہیں اس کے لیے مضبوط پتھر ہیں، اس لیے اس کو غیروں سے بچاؤ۔

عورت اپنے شوہر اور اپنے باپ دادا بلکہ سارے خاندان کی عزّت اور آبرو ہے اور اس کی مِثال سفید کپڑے کی سی ہے،سفید کپڑے پر معمولی سا داغ دھبہ دور سے چمکتا ہے اور غیروں کی نگاہیں اس کے لیے ایک بدنُما داغ ہیں،اس لیے اس کو ان دھبوں سے دُور رکھو۔

عورت کی سب سے بڑی تعریف یہ ہے کہ اس کی نِگاہ اپنے شوہر کے سِوا کسی پر نہ ہو، اس لیے قرآنِ کریم نے حُوروں کی تعریف میں فرمایا: قٰصِرٰتُ الطَّرْفِ ۙ (پ٢٧،الرحمٰن:٥٦)
ترجمہ :۔ شوہر کے سوا کسی کو آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھتیں ۔

اگر اس کی نِگاہ میں چند مرد آگئے تو یوں سمجھو کہ عورت اپنے جوہَر کھوچکی ،پھر اس کا دِل اپنے گھر بار میں نہ لگے گا جس سے یہ گھر آخر تباہ ہوجائے گا۔

اور مردوں کا پردہ یہ ہے کہ وہ جب باہر ہوں تو ان کی نگاہیں جھکی ہوں اس موضوع پر ہم جلد لکھیں گے ان شاء اللہ ۔آخرمیں ہم پی ٹی آئی کے راہنما فواد چودھری جس نے اسلامی حجاب یعنی پردہ کو واہیات اور بکواس کہا کہنا چاہتے ہیں فواد چودھری صاحب آپ کو کس نے روکا ہے آپ بے شک اپنی ماں، بہن ، بیٹی اور بیوی کو سر عام بے بردہ گھمایئے بازاروں کی رونق بنایئے مگر اپنی بیہودگی و بے حیائی اپنے گھر اور اپنے تک رکھیئے اسلامی شعائر کا مذاق مت اڑایئے ہم پی ٹی آئی کے قائد عمران خان سے بھی کہتے ہیں کہ اپنے بیہودہ راہنماؤں کی زبان کو لگام دیجیئے انجام اچھا نہیں ہوگا۔
https://www.facebook.com/sunniaqaid12/

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔