Pages

Thursday, 25 August 2016

اللہ پاک خوب جا نتا ہے* مولوی طارق جمیل اور وہابی علماء کی گستاخیوں کو

*اللہ پاک خوب جا نتا ہے*
مولوی طارق جمیل
اور وہابی علماء کی گستاخیوں کو
--------------------------------------
* از قلم _شکیل احمدسبحانی *
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Allah Paak khoob janta hy....
Molvi Tariq jameel or Deobandi
Ulma ki gustakhiyon ko............
--------------------------------------
امت کی اصلاح کرنے ،لوگوں کو دین سکھانے ،
اور نماز کی دعوت دینے کے نام پر چند دہائی قبل وہابی عقائد ونظریات کی تبلیغ و اشاعت کے لیے
مسلکی اختلاف کی جو آگ سلگائی گئی تھی ---
وہ اب پوری طرح بھڑک اٹھی ہے ---
اس کے شعلے ہر طرف دہکتے نظر آتے ہیں ---مسلمانوں کے اکثر شہر وں اور دیہاتوں کا سکون مسلکی منافرت سے غارت ہو چکا ہے -----
مساجد میں جگہ جگہ مسلک کے نام پر فتنہ فساد پھیل چکا ہے ---
اللہ و رسول ( عزوجل و صلی اللہ علیہ وسلم ) کی شان میں گستاخی کرنے ، ضروریات دین کاانکار کرنے اور کفری عقیدوں کو جنم دینے کے سبب جن دیوبندی وہابی علماء کو مسجدوں میں داخل ہونے کی اجازت تک نہیں تھی ۔آج ایسی مساجد پر غاصبانہ قبضہ کرکے وہ منصب امامت وخطابت پر فائز ہو چکے ہیں ۔
یہ کوئی اسلامی انقلاب نہیں تھا۔
بلکہ ایک خطرناک وہابی سازش تھی -----
جس کے تحت ہرجگہ مکر و فریب کا مظاہرہ بھی کیا گیا اور پانی کی طرح روپیہ بھی بہایا گیا۔ -------
بدلی ہوئی اس صورت حال کو مولوی طارق جمیل اور ان کی جماعت سے وابستہ لوگ اپنی بہت بڑی کامیابی تصورکرتے ہیں ---------- لیکن جن مسلمانوں کو اللہ تبارک وتعالی ا نے دین کاصحیح علم اورعقل وبصیرت عطا فرمائی ہے انہیں معلوم ہےکہ یہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعے ظاہر کی گئیں قرب قیامت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے -----
وہ اس بات کو بھی سمجھتے ہیں کہ یہ کامیابی نہیں ، دھوکہ بازی ہے -------- ایسا دھوکہ اور ایسا فریب ہے کہ مسلمانوں کے ایمان و عقیدے کو لوٹ لیا گیا اور لٹ جانے والوں کو اس کا احساس تک نہیں ہوا ------
یہ لٹیروں کا کمال نہیں ، جنہیں لوٹا گیا ان کی غفلت کا انجام ہے ------- اگر وہ علمائے اہل سنت اور مشائخ کرام کے زیر سایہ رہ کر اپنے دین اور اپنے ایمان کی سلامتی کی فکر رکھتے تو اتنی بھیانک سزا ، انہیں کبھی نہ ملتی ------ اپنےنبی کریم صلی اللہ علیہ دسلم سے غلامی کا جذبہ ء صادق اگر ان کے دلوں میں بیدار ہوتا تو گستاخوں کی مجال نہ تھی کہ وہ انہیں گمراہ کرتے ا ور ان کی مساجد پر قابض ہو جاتے ---------
جو وہابی یہ سمجھتے ہیں کہ اس طرح کی سازشوں کو انجام دے کر وہ فتح یاب ہو گئے تو یہ ان کا اپنا گمان ہے -------
ان کی یہ خوش فہمی بس اتنی دیر کی مہمان ہے کہ جب تک کوئی انہیں اچھی طرح یہ نہ سمجھا دے کہ جس طرح انہوں نے بھولے بھالے مسلمانوں کو فریب دیا ہے اسی طرح وہ اللہ پاک کو فریب اور دھوکے میں نہیں ڈال سکتے ------ مولوی طارق جمیل اور ان کے ہمنوا دیگرعلماء کو یہ بات فراموش نہیں کرنا چاہیےکہ اللہ پاک جانتا ہے -------
خوب جانتا ہے ------
کہ وہابی علماء نے اس کی اور اس کے رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی شان پاک میں کیسی کیسی بد ترین گستاخیاں کی ہیں ؟
اسے خبر ہے کہ خالق و مالک اور معبود و مسجود ہونے اور ہر عیب سے پاک ہونے کے باوجود اسے کس طرح دیوبندی وہابی علماء نے قرآن کا ترجمہ کرتے ہوئے ------------
مکر کرنے والا ( مکار ) ----فریب دینے والا (فریبی ) ----حیلے بنانے والا (حیلہ باز ) ---- داوء اور چال چلنے والا (چالباز ) ------- دغا دینے والا (دغا باز ) ----- ہنسی اڑانے اور ٹھٹھا کرنے والا (ٹھٹھےباز ) قرار دیا ، لکھا ، چھاپا اور چھاپ رہے ہیں --------
اللہ پاک تویہ سب کچھ جانتا ہے مگر اس کے بندوں کو ثبوت کی ضرور حاجت ہے ----- مسلمان بھائیوں کی تسکین کی خاطر یہاں وہ سارے ثبوت جمع کر دیے جا رہے ہیں کہ جسے دیکھنے کے بعد ہر انصاف پسند مسلمان اس بات کو مان لے گا کہ علمائے اہل سنت نے یوں ہی دیوبندی وہابی علماء کو اللہ و رسول ( عزوجل و صلی اللہ علیہ وسلم )کا گستاخ نہیں قرار دیا -------
ان ثبوتوں کو دیکھنے اور پڑھنے کے بعد بھی اگر کوئی شخص ، دیوبندی وہابی علماء کو بے ادب اور گستاخ نہیں مانے توپھر اسے قیامت کے اس دن کا انتظار کرنا چاہیے جب اللہ ورسول کے گستاخوں کو بے دردی کے ساتھ جہنم کی سب سے بد ترین آگ میں پھینک دیا جائے گا۔۔۔۔۔
ثبوت1 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اَللہُ يَسْتَہْزِئُ بِہِمْ وَيَمُدُّھُمْ فِىْ طُغْيَانِہِمْ يَعْمَھُوْنَ(سورہ بقرہ پ ، 1 ع ،2 ، آیت:۱۵)
اللہ ہنسی کرتا ہے ان سے- ( محمود حسن دیوبندی )
اللہ ہنسی اڑاتا ہے ان کی -(مرزا حیرت دہلوی )
ان منافقوں سے خدا ہنسی کرتا ہے-
( فتح محمد جالندھری )
اللہ ان کو بنا تا ہے -(ڈپٹی نذیر احمد )
اللہ جل شانہ ، ان سے دل لگی کرتا ہے ۔
( نواب وحیدالزماں غیر مقلد )
اللہ ان سے استہزاء فرماتا ہے (جیسا کہ اس کی شان کے لائق ہے )۔۔۔۔۔۔( ترجمہ کنزالایمان امام احمد رضا خاں بریلوی) ---
ثبوت2 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وَمَكَرُوْا مَكْرًا وَّمَكَرْنَا مَكْرًا وَّہُمْ لَا يَشْعُرُوْنَ(سورہ ء نمل پ 19 ع 19 ، آیت : ۵۰)
اور انہوں نے بنایا ایک فریب اور ہم نے بنا یا ایک فریب ۔ ( ترجمہ محمو د حسن دیوبندی )
اور انہوں نے اپنا سا مکر کیا اور ہم نےاپنی خفیہ تدبیر فرمائی ۔(ترجمہ کنزالایمان امام احمد رضاخاں)
ثبوت3۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وَمَكَرُوْا وَمَكَرَ اللہُ۝۰ۭ وَاللہُ خَيْرُ الْمٰكِرِيْنَ(سورہء آل عمران پ3 ع 13 ، آیت : ۵۴ۧ )
اور مکر کیا ان کافروں نے اور مکر کیا اللہ نے اور اللہ کا داو ء سب سے بہتر ہے۔( ترجمہ محمود حسن دیوبندی )
اور کافروں نے مکر کیا اور اللہ نےان کےہلاک کی خفیہ تدبیر فرمائی اور اللہ سب سے بہتر چھپی تدبیر والا ہے ۔ (ترجمہ کنزا لایمان امام احمد رضا خاں)
ثبوت4 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قُلِ اللہُ اَسْرَعُ مَكْرًا۝۰ۭ اِنَّ رُسُلَنَا يَكْتُبُوْنَ مَا تَمْكُرُوْنَ
(سورہء یونس پ11 ع 8 ، آیت ۲۱)
کہہ دے کہ اللہ سب سے جلد بنا سکتا ہے حیلے ۔( محمودحسن دیوبندی ، فتح محمدجالندھری ، عاشق الٰہی ا میرٹھی )
تم فرمادو اللہ کی خفیہ تدبیر سب سے جلد ہو جاتی ہے۔ ( ترجمہ کنزالایمان امام احمد رضاخاں )
ثبوت5 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وَقَدْ مَكَرَ الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِہِمْ فَلِلّٰہِ الْمَكْرُ جَمِيْعًا (سورۃ الرعدـ، آیت: ۴۲)
اور فریب کر چکے ہیں جو ان سےپہلے تھے سو اللہ کے ہاتھ میں ہے سب فریب ۔ ( ترجمہ محمود حسن دیوبندی )
اور ان سے اگلے فریب کر چکے ہیں تو ساری خفیہ تدبیر کا مالک تو اللہ ہی ہے۔( ترجمہ کنزالایمان امام احمد رضا خاں بریلوی )
ثبوت6 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
كَذٰلِكَ كِدْنَا لِيُوْسُف ( سورہ ٔیوسف پ 13 ع 3 ، آیت : ۷۶)
یوں تو داؤ بتایا ہم نے یوسف کو ۔ ( ترجمہ محمود حسن دیوبندی )
ہم نے یوسف کو یہی تد بیر بتائی ۔(ترجمہ کنزا لایمان امام احمد رضا خاں بریلوی )-
ثبوت7 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فَلَا يَاْمَنُ مَكْرَ اللہِ اِلَّا الْقَوْمُ الْخٰسِرُوْنَ
(سورۂ اعراف ،پ 9 ع 2، آیت ۹۹ )
سو بے ڈر نہیں ہوئے اللہ کے داوء سے مگر خرابی میں پڑنے والے ( محمود حسن دیوبندی )
سو اللہ کی چال سے تو وہی لوگ بے خوف ہوتے ہیں جن کو برباد ہونا ہے ۔(ابوالاعلی مودودی)
تو اللہ کی خفیہ تدبیر سے نڈر نہیں ہوتے مگر تباہی والے ( امام احمد رضا خاں بریلوی )
ثبوت8 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اِنَّ الْمُنٰفِقِيْنَ يُخٰدِعُوْنَ اللہَ وَھُوَخَادِعُھُمْ
(سورہ ء نساء پ 5 ع 18 )
منافقین دغا بازی کرتے ہیں اللہ سے اور اللہ بھی ان کو دغا دے گا۔ ( عاشق الہی میرٹھی )
خدا ہی ان کو دھوکہ دے رہا ہے۔ ( ڈپٹی نذیر احمد )
اور اللہ ان کو دھوکہ میں ڈالنےوالا ہے ۔ ( فتح محمد جالندھری )
وہ ( اللہ ) ان کو فریب دے رہا ہے ۔(مرزا حیرت اور نواب وحید الزماں )
بے شک منافق لوگ اپنے گمان میں اللہ کو فریب دیا چاہتے ہیں اور وہی ان کو غافل کر کے مارےگا ۔(امام احمد رضاخاں بریلوی)
یہ اردو زبان میں --- دھوکہ --- فریب --- مکر --- چال --- حیلہ --- دغا --- داوء ۔۔۔ ٹھٹھا ۔۔۔ہنسی ۔۔۔ دل لگی ۔۔۔ جیسے الفاظ کس کے لیے استعمال کیے گئے ہیں ؟
کیا اسی رب العالمین کے لیے ؟ --- جو ہمارا خالق ہے--- مالک ہے --- معبود ہے --- رازق ہے ---؟
جس نے ہمیں پیدا کیا ؟ زندگی دی --- ان گنت نعمتیں بخشیں ---جس کے احسانات بے شمار --- جس کی رحمتیں بے شمار ---جس کی نعمتیں بے شمار --- آنکھوں کا نور جس کے کرم سے--- دل کا سرور جس کے دم سے ---- جس کےسب محتاج ہیں ------ جس کے فضل کی سبھی کو تلاش ہے ----- اس پاک رب کے لیے ایسی دل آزار اور گستا خانہ زبان استعمال کرنے والوں کو کچھ حیا نہ آئی ----؟
کہاں ہیں وہ لوگ جن کے ہاتھوں میں قلم اورمنہ میں زبان اللہ نے عطا فرمائی --- وہ اپنا لب کھولیں --- کچھ بولیں --- اور صاف صاف بولیں کہ یہ اللہ پاک کی شان میں بے ادبی گستاخی اور توہین ہے کہ نہیں ؟
جو اپنے آپ بڑے روشن خیال بنتے ہیں اتحاد کی باتیں کرتے ہیں -- ہمیشہ لکھتےہیں --- بار بار یہی کہتے ہیں کہ--- مسلک کے اختلاف کی دیواروں کو گرا دو --- ایک ہو جاوء --- ایسے دانش ور اللہ کی دی ہوئی آنکھوں سے دیکھیں --- اسی مہربان رب کے بخشے دل و دماغ سے سوچیں----- اور------ انصاف سے کہیں کہ نفرت کی دیواریں کس نے کھڑی کر رکھی ہیں ----- ؟ مجرم کون ہے ------؟ جن کے دامن اللہ پاک کی شان میں بے ادبی اور توہین کے بد ترین جرم سے داغ دار ہیں کیا ان کی طرفداری روز قیامت نقصان نہ دے گی ؟ کیا ان سے دوستی خسارے میں نہیں ڈالے گی ؟ کیا ان کی محبت جہنم میں نہ پہنچا ئے گئ -------؟
اب مولوی طارق جمیل صاحب سے کچھ باتیں کرتے ہیں -------- انہیں بہت رونا دھونا آتا ہے --- مگر کیا کبھی ان گستا خیوں پربھی ان کی آنکھ سے آنسو نکلتے ہوئے کسی نے دیکھا ہے ؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ( جاری )

بقیہ آئندہ۔۔۔۔28 اگست 2016 کو ان شاء اللہ

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔