Pages

Monday 22 February 2021

کسی بھی خوشی کے موقع پر مبارک باد دینا کیسا ہے؟🌹*

*🌹کسی بھی خوشی کے موقع پر مبارک باد دینا کیسا ہے؟🌹* 

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
سوال- *جمعہ کی یا کسی بھی خوشی کے موقع پر مبارکباد دینا کیسا ہے؟*
عمدہ جواب عنایت فرما کر شکریہ کا موقع دیں حضرت

*♥سائل، ناظم رضا♥*
ــــــــــــــــــــــــــــــ

*وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ و برکاتہ* 

*📝الجواب بعون الملک الوہاب اللھم ہدایتہ الحق والصوابــــــــــــــ!!!*

*صورت مستفسرہ میں عرض ہے کہ ،  یہ قاعدہ کلیہ ہے کہ:*
*" الاصل فی الاشیاء الاباحتہ "*
*یعنی،  " ہر چیزوں کی اصل یہ ہے کہ وہ مباح ہے،  جائز ہےاور حلال ہے - "*

*ہاں ..!!! اگر شریعت سے کسی چیز کی ممانعت ثابت ہو جائے ، تو وہ چیز منع ہے،  ناجائز ہے -*
*کسی بھی چیز سے روکنے کے لئے دلیل شرعی کی ضرورت ہے - کسی کے صرف منع کرنے سے وہ چیز ناجائز نہیں  ہو جائے گی -* 
*ماننے والوں کے لئے مذکورہ قاعدہ کلیہ ہی کافی ہے - نہ ماننے والوں کے دفتر کے دفتر بے کار -*

*یہ تو اسلامی تہذیب ہے کہ اگر کسی کو کوئی کامیابی حاصل ہوئی ،  کوئی نعمت ملی،  تو مبارک باد دو ..!!! کوئی نعمت چھن گئی ہے،  تعزیت کرو ..!!! بیمار ہو گیا ہے ،  تیمار داری کرو ..!!! وغیرہ،  وغیرہ -*
*ہمارے یہاں عادت عام ہو گئی ہے کہ خوشی کے موقع پر مثلا عید الفطر و قربانی اور عید  میلادالنبی و جشن معراج شریف و اعراس مشائخ عظام،  شب براءت مواقع خوشی پر ایک دوسرے کو مبارک باد پیش کرتے ہیں،  اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟*
 
*🌹حضرت امام سیوطی علیہ الرحمہ کا ایک رسالہ مسمی بہ " وصول الامافی باصول التہانی " ان سے اس کے متعلق سوال ہوا تو یہ رسالہ آپ نے تحریر فرمایا - چنانچہ خودفرماتےہیں:*
*" فقد طال السوال عن ما اعتادہ الناس من التھنئتہ بالعید والعام والشھر والولایات و نحو ذالک ھل لہ فی السنتہ الخ -"*

*یعنی،  " میرے سے سوال ہوا کہ عوام میں رواج ہے کہ عید اور نئے مہ و سال و دیگر مختلف مواقع پر ایک دوسرے کو مبارک باد کہتے ہیں ،  کیا اس کے متعلق  کسی حدیث  شریف میں تصریح ملتا ہے کہ نہیں؟  - "* 
*تواس کے جواز پر  اپ  نے دلائل شرعی سے خوب واضح فرمایا ہے -*
 
*اپنے موقف میں احباب کی تسلی و تشفی کے لئے مندرجہ ذیل کچھ دلائل نقل کرتا ہوں ملاحظہ ہوں...!!!*
https://chat.whatsapp.com/GxfFojhtjsqFl3Qb3sHVJ6
*۱- حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ،*
*حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر ایت :*
*" لیغفرلک اللہ ما تقدم من ذنبک وما تاخر "*
*( 📘پارہ ۲۶ سورہ فتح آیت ۲)*

*ترجمہ کنز الایمان شریف  " تاکہ اللہ تمھارے سبب سے گناہ بخشے تمھارے اگلوں کے اور تمھارےپچھلوں کے -"* 
*کا نزول ہوا جب آپ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم حدیبیہ سے مدینہ منورہ تشریف لائے تو اپ نے اس آیت کی خوشخبری سنائی ،  تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے آپ کو مبارک باد پیش کی -"*
 *(📘 رواہ البخاری و مسلم)*  

*۲- حضرت براء ابن عازب و زید ابن ارقم رضی اللہ تعالی عنہما فرماتےہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے حضرت علی المر تضی رضی اللہ تعالی عنہ کو " من کنت مولاہ فعلی مولاہ " فرمایا تو حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ نے حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کو فرمایا کہ اے علی ..! رضی اللہ تعالی عنہ آپ ...!!! ہر مؤمن مرد اور عورت کے محبوب ہو گئے...!!! - آپ کو مبارک ہو..!!! -"*
*( 📘رواہ احمد)*
 
*۳- حضرت عبداللہ بن جعفر رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ:*
*" حضور صلی اللہ تعالی علیہ و سلم نے فرمایا کہ اے* *عبداللہ ..!!! تمھیں مبارک ہو ..!!! کہ تم میری طینت سے پیدا کئے گئے ہو اورتیرا باپ آسمان پر ملائکہ کے ساتھ اڑ رہا ہے -"*
*(📕 ابن عساکر)* 

*۴- حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نےفرمایا :*
*"اے ابن کعب ..!!! کون سی سورہ اعظم ہے؟  انھوں نے عرض کیا آیتہ الکرسی - آپ نے فرمایا تمھیں علم کی فراوانی مبارک ہو ..!!! -"*
 *(📗 احمد و مسلم)* 

*حضرت ابی ابن کعب رضی اللہ تعالی عنہ کی جب تو بہ قبول ہوئی تو صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم جوق در جوق آکر توبہ کی قبولیت کی مبارک باد دے رہے تھے -"*
*( 📙بخاری و مسلم)*
  
*'۵- حضرت خوات بن جبیر رضی اللہ تعالی جب بیماری سے صحتیاب ہو ئے تو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " صح جسمک یا خوات ..!!! -" اے*
 *خوات ...!!! خدا کرے تیرا جسم تندرست ہو -"*
*( 📙حاکم)*
 
*۶- حضورنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جنگ بدر سے بخیر و عافیت واپس تشریف لائے تو مدینہ منورہ کے لوگ روحاء مقام  پر پہنچ کر مبارک باد پیش کرتے رہے -"*
*(📕 اخرجہ الحاکم فی المستدرک مرسلا )*

*۷- حضور صلی اللہ تعالی جسے دیکھتے کہ اس کانکاح ہوا ہے تو اسے یوں دعا سے نوازتے " بارک اللہ و بارک علیک و جمع بینکما  فی خیر -"*
*(📗 رواہ الترمذی و ابو داؤد و ابن ماجہ)*
  
*۸- حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان المبارک کی آمد آمد پر شعبان المعظم کے آخری جمعہ مبارک باد دینے کے طورپر فرمایا :*
*" اے لوگو..!!! وہ مہینہ آرہا ہےجو نہایت برکت والا ہے - اس میں ایک رات ایسی ہے جو ہزار ماہ سے بہتر ہے -"*
*(📗 اخرجہ الاصبہانی فی الترغیب)*
https://chat.whatsapp.com/GxfFojhtjsqFl3Qb3sHVJ6
*۹- حضور انور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم  نے فرمایا کہ:*
*" کیا تمھیں معلوم ہے کہ ہمسایہ کا حق کیا ہے؟  پھر فرمایا کہ کسی کام کی مدد چاہے تو اس کی مدد کرو..!!! اگر قرض مانگے تو قرض دو...!!! اگر اسے کوئی خیر و بھلائی حاصل ہو تو اسے مبارک باد دو ...!!! اگر اسے مصیبت پہنچے تو ا س سے مصیبت دفع کرنے کی کوشش کرو ..!!! -"*
*(📙 رواہ الطبرانی)*

*۱۰ - حضرت امام سیوطی علیہ الرحمہ  نے فرمایا کہ:*
*" قمولی الجواہر میں لکھتے ہیں کہ یہ جو لوگ عیدوں اور نئے سالوں اور نئے مہینوں پر مبارک باد دیتے ہیں میں نے ائمہ سے کسی کو منکر نہیں پایا -"*

*۱۱- حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ :*
*" جمعہ کا دن تمام دنوں کا سردار ہے - اللہ کے نزدیک سب سے بڑا ہے اور وہ اللہ کے نزدیک عید اضحی و عید الفطر سے بڑا ہے - -"*
*( 📕ابن ماجہ شریف )*

*جمعہ کا دن جب اللہ تبارک و تعالی کے نزدیک  عیدین سے بھی عظمت والا ہے تو جمعہ کی مبارک باد دینے میں کون سی شرعی قباحت آرہی ہے.....؟؟؟ جمعہ کی مبارک باد دینا بالکل جائز ہے کوئی شرعی ممانعت و قباحت نہیں -"*

*🌹واللہ تعالیٰ اعلم۔۔۔!!!🌹*
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
 
 *📝کتبــــــــہ؛* 
 *حضرت علامہ مفتی محمد جعفر علی صدیقی رضوی صاحب قبلہ؛  (مدظلہ العالی و النورانی)؛ کرلوسکرواڑی سانگلی مہاراشٹر* 
 *تاریخ؛ 9 /فروری ؛ 2019ء*
 *رابطـہ؛📞 8530587825* 
ــــــــــــــــــــــــــــــ

 *🌴المشتہـــر محــــمد امتیــازالقــادری🌴* 
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

https://chat.whatsapp.com/GxfFojhtjsqFl3Qb3sHVJ6

🌹 *توجہ فرمائیے*  ✍ 

*_دار المطالعہ مدنی  آپ عاشقانِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو دار الافتاء اھلسنت کے فتاوٰی جات ، علماء اھلسنت کا علمی ، ادبی ، فکری ، درسی ، تحقیقی مواد سینڈ کرنے ، علمِ فقہ و عقائد پر مشتمل کتب اور جدید مسائل سے آگاہ کرنے مذید شوقِ مطالعہ بڑھانے کیلئے بنایا گیا ہے لھذا ضرور جوئن کریں اور علم دین سے زندگی کو روشن کریں_*

*ثواب کی نیت سے لنک شیئر ضرور کریں*

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔