Pages

Friday, 1 December 2017

سوال: *بارہ ربیع الاول کے دن تو نبی پاک کی وفات ہوئی، وفات پر خوشی تو شیطان کرتا ہے.....؟؟ نبی پاک کی ولادت اور وفات کی تاریخ کیا ہے....؟؟*

سوال:
*بارہ ربیع الاول کے دن تو نبی پاک کی وفات ہوئی، وفات پر خوشی تو شیطان کرتا ہے.....؟؟
نبی پاک کی ولادت اور وفات کی تاریخ کیا ہے....؟؟*
.
جواب:
*ولادت*
حضرت سیدنا ابن عباس اور سیدنا جابر رضی اللہ عنھما فرماتے ہیں کہ:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت پیر کے دن بارہ ربیع الاول میں ہوئی...
(البدایہ والنھایہ3/375 سیرت ابن ہشام1/58
فتاوی رضویہ26/411, سیرت رسول مصنف مفتی شفیع دیوبندی ص36)
سبل الھدی تاریخ طبری دلائل النبوہ عیون الاآثار زرقانی مستدرک حاکم وغیرہ کئ کتب میں یہی بات لکھی ہے
.
*وفات*
اور نبی پاک کی وفات دو ربیع الاول میں ہوئی..
(البدایہ والنہایہ4/228.. فتح الباری شرح بخاری8/474
مرقاۃ شرح مشکاۃ11/238)
.
کچھ کتابوں میں لکھا ہے کہ وفات بھی بارہ ربیع الاول میں ہوئی مگر علماء محقیقن کی تحقیق ہے کہ وفات بارہ کو ثابت نہین حتی کہ دیوبندیوں کے معتبر عالم اشرف تھانوی نے بھی لکھا کہ وفات بارہ کو ثابت نہیں
(نشر الطیب ص241 سبل الھدی12/305)
.
امام احمد رضا لکھتے ہیں:
تحقیق یہ ہے کہ حقیقتا حسبِ رویت مکہ معظمہ ربیع الاول شریف کی تیرویں تھی..(نطق الھلال فتاوی رضویہ26/417)
.
دیکھا آپ نے کہ وفات بارہ کو ثابت نہیں، پھر بالفرض بارہ کو وفات ہو تو بھی میلاد پر فرق نہین پڑے گا، کیونکہ ایک ہی دن وفات ہو اور اسکو خوشی کا دن عید بھی کہا جائے یہ حدیث پاک سے ثابت ہے، جمعہ کے کو سیدنا ادم علیہ السلام کی وفات ہے اور اسی جمعہ کے دن کو نبی پاک نے عید بھی فرمایا...
بہت ساری احادیث مبارکہ میں ہے کہ:
جمعہ کے دن آدم علیہ السلام پیدا کیے گئے اور جمعے کے دن وفات پائ..
(ابو داود حدیث نمبر1047..ابن ماجہ ح1084)
اور
اسی جمعے کے دن کو نبی پاک نے صحابہ کرام نے عید کا دن بھی قرار دیا ہے....الحدیث: بے شک جمعہ کا دن عید ہے..(ابن ماجہ حدیث نمبر1098)
.
دیکھا آپ نے جس دن حضرت سیدنا آدم علیہ السلام کی پیدائش اسی دن وفات بھی....اور نبی پاک نے
اسی دن کو عید بھی قرار دیا....
.
اور پھر ایک ہی دن وفات بھی ہو اور ولادت بھی ہو تو غم منانے سے اسلام نے روکا ہے اور ولادت پر خوشی کی اجازت ہے لیھذا میلاد کی خوشی جائز ہے...الحدیث:
نبی پاک نے وفات کے تین دن کے بعد سوگ.و.غم کرنے سے روکا ہے....(بخاری حدیث 1279)
.
اور عقل اور شعور کا بھی یہی تقاضا ہے کیونکہ
لاکھوں انبیاء کرام گذرے....لاکھوں صحابہ کرام اور اہل بیت سادات گذرے....لاکھوں اولیاء گذرے اور ہفتے میں صرف 7دن اور سال میں کوئ360 دن تو ہر دن کسی نا کسی کی وفات تو ہوئ ہوگی...پھر تو سارا سال ساری زندگی عید منانا جرم...خوشی جرم...؟؟
ایسا ہرگز نہیں........!! Copy

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔