سوال :, دعوت اسلامی کےمبلغین اسلامی بھائیوں کواکثر دیکھا سنا ہے کہ یہ لوگ جماعت کےلیے اقامت پڑھنے سےپہلے "الصلوۃ والسلام علیک یارسول اللہ" صیغہ درود و سلام پڑھتےہیں.
کیااقامت سے پہلے صلٰوۃ و سلام پڑھنےکی ہمارے اسلاف میں سے کسی نےانکو اجازت دی ہے
یہ دعوت اسلامی والو کی ایک خود ساختہ ایجاد ہے؟؟؟
الجواب:,
#پہلےرواج تھا.
جب جماعت کھڑی ہونےلگتی تھی تو خلیفہ وقت پہ سلام بھیجاجاتاتھا.
" #السلام علیک یا امیرالمومنین " تاکہ اسےپتاچلےکہ جماعت کھڑی ہونےوالی ہے اور وہ فوراً آئے.دفتری کام چھوڑ کےحاضر ہو باجماعت نماز پڑھے.
#حضرت۰سلطان۰صلاح۰الدین۰ایوبی علیہ الرحمہ کادور آیا.آپ نےسوچا ہم کمینےکون ہیں کہ مسجدوں میں ہم پہ سلام بھیجاجائےہماری کیاحثیت ہے.
یہاں کیوں نہ #نبی۰پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات پہ درود و سلام پڑھ دیا جائے تاکہ ہمیں پتہ بھی چل جائےکہ جماعت کھڑی ہونےوالی ہے اور بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں صلٰوۃ و سلام بھی پیش ہو جائے.
تو اسوقت کےعلماء سے فتوی پوچھا گیاکہ یہاں درود وسلام رکھ دیاجائے.
"الصلٰوۃ والسلام علیک یا رسول اللہ "
تاکہ اطلاع بھی ہوجائےکہ جماعت تیار ہےاور خلیفہ وقت کی بجائے حضورصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں سلام بھیجو تو ٹھیک ہے تو علامہ سخاوی فرماتےہیں کہ اسوقت کےعلماء نےفتوی دیا کہ یہ درود پڑھنا کارِ ثواب ہےکیوں! اس لیےکہ اللہ فرماتا ہے.(وافعلوا الخیرا) نیکی کاکام کرو اور درود سےبڑی نیکی کیاہے.؟
#پس معلوم ہوا کہ اقامت سے پہلے درود و سلام پڑھنا دعوت اسلامی والوں کی خود ساختہ ایجاد نہیں بلکہ یہ ہمارے اسلاف کی ہی تربیت کاثمر ہے
#مزید یہ کہ اس مندرجہ بالا واقعہ سے یہ بھی سبق ملا کہ جب دنیا اسلام کےمسلمان یکجان تھے .کوئی آجکل کےدیوبندی 'وہابی وغیرہ فرقہ پرستی کانام و نشان تک نہیں تھا .
تو تب ہمارے اسلاف علماء کس قدر محتاط اور رسالت مآب کےعاشق تھے.
بجائے اس امر کو بدعت کہنےکہ جو دور حاضر کےمفتیوں کےنزدیک بدعت و گمراہی ہے.
انہوں نےاسکو سب سےبڑھی نیکی اور فلاح قرار دیا.اللہ عزوجل کی ان پہ رحمت ہو اور انکےصدقے ہماری بےحساب مغفرت ہو.
صلو علی الحبیب
صلی اللہ تعالی علی محمد(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
تحریر:,
خادم العلم و العلماء داعی امر باالمعروف و نہی عن المنکر⬅#محمدساجداعوان
واٹس اپ نمبر⬅03065005165
آفیشل فیسبک پیج⬅ѕajιdoғғιcιal92
ٹیوٹر آفیشل⬅ѕajιdoғғιcιal11
0 comments:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔