Pages

Friday, 26 May 2017

اہلسنت بریلوی

الحمدلله ہم اہلسنت والجماعت ہیں جو ہمارے اور ہمارے 1400 سالہ اباؤ اجداد کے لیے باعث فخر تھا اور باعث فخر ہے اور باعث فخر رہے گا پھر جب 19 ویں صدی میں پاک و ہند میں اسلام کو ماڈرن بنانے کی کوشش کی گئی اور اسلام کی اساس کو نقصان پہنچایا گیا تو اسلام کے ایک عظیم مجاھد اور مجدد نے ان فتنوں کا بھر پور انداز میں رد کیا جس میں نجدیت وہابیت رافضیت مرزائیت اور وکٹورینز کے ساتھ ساتھ دیو کے بندوں کو لگام ڈال کر اسلام کی اساس کو محفوظ رکھا اور انکے اس کارنامے پر ہمارے 1400 سالہ اباؤاجداد نے اس عظیم مجاھد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس مجاھد کا ساتھ دیا اور اس مجاھد کو اعلی حضرت کا خطاب دیا گیا جو کہ بریلی شریف کے رہنے والے تھے تو ہمارے اباؤاجداد اور اعلیٰ حضرت اور سپیشلی اسلام کی دشمن قوتوں نے غصہ دلانے کے لیے اہلسنت کو اہلسنت بریلوی کہنا شروع کر دیا جسے اہلسنت نے ایک اچھی نسبت اور بے عیب نسبت سمجھتے ہوئے اسے قبول کیا لیکن آج ہم سے امت مسلمہ کے غداروں نے ہمارے اسلاف اور اکابرین کی نسبت ہم سے چھننے کو کوششیں شروع کر دی ہیں جو کہ امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے لہزا وقت کی ضرورت کے پیش نظر ہمیں اپنی حکمت عملی بنانا ہوگی یہ ہٹ دھرمی کا وقت نہیں اور دشمنوں کی سازشوں سے باخبر رہنا اور آنکھیں کھلی رکھنا آپکی اور ہماری سب کی زمہ داری ہے آج جس جگہ ہم رہتے ہیں وہاں جب میں اہلسنت کہتا ہوں تو پوچھتے ہیں کونسے والا جبکہ 2009 سے پہلے اہلسنت کا دوسرا نام بریلوی تھا اب بریلوی کا دوسرا نام اہلسنت ہے جبکہ 2009 سے پے دیوبند کا دوسرا نام اہلسنت تھا آج انکا پہلا نام اہلسنت ہے ہماری آنیوالی نسلیں ہمارا دوسرا آج دوسرا نام اہلسنت بھول کر بریلویت پر فخر کرتے ہوئے اپنی اہلسنت والی پہچان کھو دیں گی جبکہ دیوبندی عقل استعمال کرتے ہوئے اپنی دیوبندیت کو بھول کر اہلسنت نام کو اپنی پہچان بنا رہے ہیں
آج کل انکے ہر عمل پر انکے نام کے ساتھ اہلسنت اور ہمارے نام کیساتھ بریلوی اخباروں کی زینت بن رہا ہے
ہمیں ہوش کے ناخن لینے ہونگے ورنہ ہماری نسلیں گلی گلی محلے کتابیں اٹھا کر صفائیاں دیتی پھرے گی کہ ہم اہلسنت ہیں بریلوی ہماری نسبت ہے جبکہ لوگ کہیں گے چھوڑو یار تم بتاؤ 200 سال پہلے بریوی فرقہ کہاں تھا جبکہ اہلسنت یعنی تبلیغی تو 1500 سال سے ہیں یہ تبلیغی ہٹلر کے اس فارمولے پر کام کر رہے ہیں کہ ایک جھوٹ اتنی بار بولو کہ وہ سچ لگنے لگے مجھے بحث نہیں کرنی صرف ایک پیغام دینا ہے کہ اپنے دروازے بند ہوں تو کسی کو چور کہنے کی ضرورت نہیں پڑتی ہم اگلوں کو ایسا موقع کیوں دیں کہ وہ ہماری نسلوں سے ہماری تاریخ کی صفائیاں مانگے خدارا اب بھی وقت ہے اہلسنت سے بڑھکر آپکے پاس کوئی تمغہ نہیں اسے اپنے سے دور اور گستاخوں کے سینوں کی شان مت بننے دو
ہم سے بریلویت نہیں لی جا سکتی البتہ اہلسنت کا لفظ چھینا جا سکتا ہے خدارا اہلسنت کی حفاظت کرو جسکے چھیننے کا خوف ہے اگر میں نے غلط کہا تو معاف کر دینا بہرحال دور اندیشی سے ہی آپ اس 1400 سالہ لقب اہلسنت کو اپنی نسلوں تک پہنچا پاؤ گے

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔