Pages

Thursday 15 November 2018

میلاد اورابن تیمیہ ایک تحقیقی جائزہ

*میلاد اورابن تیمیہ ایک تحقیقی جائزہ*

*تحریر:احمداشرف*

سرخیل وہابیہ وغیرمقلدین کے مرجع ماوی ابن تیمیہ کا عقیدہ یہ ہے کہ یوم میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کو بطور عید منانا باعث ثواب ہے۔
لہذا انہوں نے اپنی کتاب اقتضاءالصراط  المستقیم لمخالفة اصحاب الجحیم میں میلاد کے تعلق سے اپنے خیالات کا کچھ اس انداز میں اظہار کیاہے چنانچہ ﻋﻼﻣﮧ ﺗﻘﯽ ﺍﻟﺪﯾﻦ ﺍﺣﻤﺪ ﺑﻦ ﻋﺒﺪ ﺍﻟﺤﻠﯿﻢ ﺑﻦﻋﺒﺪ ﺍﻟﺴﻼﻡ ﺑﻦ ﺗﯿﻤﯿﮧ ﺍﭘﻨﯽﮐﺘﺎﺏ ﺍﻗﺘﻀﺎﺀ ﺍﻟﺼﺮﺍﻁ ﺍﻟﻤﺴﺘﻘﯿﻢ ﻟﻤﺨﺎﻟفةﺍﺻﺤﺎﺏ ﺍﻟﺠﺤﯿﻢ کے صفحہ619 پر ﻟﮑﮭﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔

"ﻭﮐﺬﻟﮏ ﻣﺎ ﻳﺤﺪﺛﻪ ﺑﻌﺾ ﺍﻟﻨﺎﺱ، ﺇﻣﺎ ﻣﻀﺎﻫﺎﺓ
ﻟﻠﻨﺼﺎﺭﻱ ﻓﻲ ﻣﻴﻼﺩ ﻋﻴﺴﻲ ﻋﻠﻴﻪ ﺍﻟﺴﻼﻡ،
ﻭﺇﻣﺎ ﻣﺤﺒﺔ ﻟﻠﻨﺒﻲ ﺻﻠﻲ ﺍﻟﻠﻪ ﻋﻠﻴﻪ ﻭﺁﻟﻪ
ﻭﺳﻠﻢ ﻭﺗﻌﻈﻴﻤًﺎ. ﻭﺍﷲ ﻗﺪ ﻳﺜﻴﺒﻬﻢ ﻋﻠﻲ ﻫﺬﻩ
ﺍﻟﻤﺤﺒﺔ ﻭﺍﻻﺟﺘﻬﺎﺩ، ﻻ ﻋﻠﻲ ﺍﻟﺒﺪﻉ، ﻣﻦ ﺍﺗﺨﺎﺫ
ﻣﻮﻟﺪ ﺍﻟﻨﺒﻲ ﺻﻠﻲ ﺍﻟﻠﻪ ﻋﻠﻴﻪ ﻭﺁﻟﻪ ﻭﺳﻠﻢ
ﻋﻴﺪًﺍ ."

*ترجمہ:-’’ ﺍﻭﺭ ﺍِﺳﯽ ﻃﺮﺡ ﺍُﻥ ﺍُﻣﻮﺭ ﭘﺮ ‏( ﺛﻮﺍﺏ ﺩﯾﺎ ﺟﺎﺗﺎﮨﮯ ‏) ﺟﻮ ﺑﻌﺾ ﻟﻮﮒ ﺍﯾﺠﺎﺩ ﮐﺮﻟﯿﺘﮯ ﮨﯿﮟ،ﻣﯿﻼﺩِ ﻋﯿﺴﯽٰ ﻋﻠﯿﮧ ﺍﻟﺴﻼﻡ ﻣﯿﮟ ﻧﺼﺎﺭﯼٰ ﺳﮯﻣﺸﺎﺑﮩﺖ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﯾﺎ ﺣﻀﻮﺭ ﻧﺒﯽ ﺍﮐﺮﻡ ﺻﻠﯽﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺁﻟﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﮐﯽ ﻣﺤﺒﺖ ﺍﻭﺭ ﺗﻌﻈﯿﻢﮐﮯ ﻟﯿﮯ۔ ﺍﻭﺭ ﺍﷲ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﺍُﻧﮩﯿﮟ ﺍِﺱ ﻣﺤﺒﺖﺍﻭﺭ ﺍِﺟﺘﮩﺎﺩ ﭘﺮ ﺛﻮﺍﺏ ﻋﻄﺎ ﻓﺮﻣﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﻧﮧ ﮐﮧﺑﺪﻋﺖ ﭘﺮ، ﺍُﻥ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﻮ ﺟﻨﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﯾﻮﻡِﻣﯿﻼﺩﺍﻟﻨﺒﯽ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧﻭﺁﻟﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﮐﻮ ﺑﮧﻃﻮﺭ ﻋﯿﺪ ﺍﭘﻨﺎﯾﺎ۔ ‘‘*
یہی نہیں آگے چل کر ﺍِﺳﯽ ﮐﺘﺎﺏ ﻣﯿﮟ ﺩﻭﺳﺮﯼ ﺟﮕﮧ صفحہ 621 پر لکھتے ہیں

"ﻓﺘﻌﻈﻴﻢ ﺍﻟﻤﻮﻟﺪ ﻭﺍﺗﺨﺎﺫﻩ ﻣﻮﺳﻤﺎً، ﻗﺪ ﻳﻔﻌﻠﻪ
ﺑﻌﺾ ﺍﻟﻨﺎﺱ، ﻭﻳﮑﻮﻥ ﻟﻪ ﻓﻴﻪ ﺃﺟﺮ ﻋﻈﻴﻢ؛
ﻟﺤﺴﻦ ﻗﺼﺪﻩ، ﻭﺗﻌﻈﻴﻤﻪ ﻟﺮﺳﻮﻝ ﺍﷲ ﺻﻠﻲ
ﺍﻟﻠﻪ ﻋﻠﻴﻪ ﻭﺁﻟﻪ ﻭﺳﻠﻢ، ﮐﻤﺎ ﻗﺪﻣﺘﻪ ﻟﮏ ﺃﻧﻪ
ﻳﺤﺴﻦ ﻣﻦ ﺑﻌﺾ ﺍﻟﻨﺎﺱ ﻣﺎ ﻳﺴﺘﻘﺒﺢ ﻣﻦ
ﺍﻟﻤﺆﻣﻦ ﺍﻟﻤﺴﺪﺩ."

*ترجمہ:-"ﻣﯿﻼﺩ ﺷﺮﯾﻒ ﮐﯽ ﺗﻌﻈﯿﻢ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﮯ ﺷﻌﺎﺭﺑﻨﺎ ﻟﯿﻨﺎ ﺑﻌﺾ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﺎ ﻋﻤﻞ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍِﺱﻣﯿﮟ ﺍُﺱ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺍَﺟﺮ ﻋﻈﯿﻢ ﺑﮭﯽ ﮨﮯ ﮐﯿﻮﮞﮐﮧ ﺍُﺱ ﮐﯽ ﻧﯿﺖ ﻧﯿﮏ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺭﺳﻮﻝ ﺍﮐﺮﻡﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺁﻟﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﮐﯽ ﺗﻌﻈﯿﻢ ﺑﮭﯽﮨﮯ،ﺟﯿﺴﺎ ﮐﮧ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﺑﯿﺎﻥ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ ﮐﮧﺑﻌﺾ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﮯ ﻧﺰﺩﯾﮏ ﺍﯾﮏ ﺍَﻣﺮ ﺍﭼﮭﺎ ﮨﻮﺗﺎﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺑﻌﺾ ﻣﻮﻣﻦ ﺍﺳﮯ ﻗﺒﯿﺢ ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ*۔"

*تنبیہ* :-میلاد النبی ﷺ کو بریلویوں کی ایجاد اور امام احمد ضا علیہ الرحمہ کی ذات کی طرف منسوب کرنے والے جہلاءکو چاہئیے کہ اپنےذہن و دماغ کو اپنے جاہل ملاٶں کی اندھی تقلیدسے آزاد کرے۔اور نام نہاد اہل حدیث اور سلفی نہ بنتے ہوۓ حقیقی طور پر سلف صالحین کی اقتداء کرتے ہوۓ اپنے آپ کو سَلَفی بنائیں۔اور یہ *selective* سَلفیت کو بالاۓ طاق رکھیں جو کہ در اصل سیلفیت ہے جسے انگلش میں *selfie* کہا جاتا ہےیعنی اپنے مطلب کی بات کو ماننالہذا *selfie_سیلفی* نہیں بلکہ حقیقی *salafi سَلَفی* بننے کی کوشش کریں۔

*احمداشرف*

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔