Pages

Pages - Menu

Thursday, 2 February 2017

پھر کہنا ہم جیسے تھے

پتھر سے کلمہ پڑھواؤ پھر کہنا "ہم جیسے تھے"
ڈوبے سورج  کو لوٹاؤ  پھر کہنا "ہم جیسے تھے"

تم بھی ذدا معراج کو جاؤ پھر کہنا "ہم جیسے تھے"
جاؤ    نمازیں لے کر آؤ   پھر کہنا   "ہم جیسے تھے"

لوہے سے تلوار بنانا  عام ہے دنیا میں  لیکن
ٹہنی کو تلوار بناؤ پھر کہنا "ہم جیسے تھے"
پیشانی پر داغ بنانا کوئی مشکل کام نہیں
نقشِ قدم پتھر پہ بناؤ پھر کہنا "ہم جیسے تھے"
بام و در و دیوار سلامی دینے لگیں کچھ ایسا کرو
پیڑ کو اپنے پاس بلاؤ پھر کہنا "ہم جیسے تھے"
اوپر جانا , نیچے آنا یہ تو بشر کی طاقت ہے
سیرِ جنت کر کے دکھاؤ پھر کہنا "ہم جیسے تھے"
سرورِ دیں کی بات بڑی ہے مانو ان سب باتوں کو
ان کے غلاموں سے بن جاؤ پھر کہنا "ہم جیسے تھے"
ان کی ہر اک انگلی سے تھا جاری چشمہ ائے "کلیم"
پانی اُن پیاسوں کو پلاؤ پھر کہنا "ہم جیسے تھے"

الصلوۃوالسلام و علیک یا رسول اللہ
الصلوۃو السلام و علیک یا حبیب اللہ

1 comment:

  1. کیا بے مثال نعت ہے جس میں عقیدہ کی درستگی مخالفین کا جواب اور اہلسنت کیلئے سبق بھی ہے اس کے شاعر کا نام کیا ہے؟

    ReplyDelete